Book Name:Ramadan Ko Khushamdeed kehiye

(حدائق بخشش،ص83)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

پیارے آقا،مدینے والے مصطفےصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے پیارے دیوانو!سنا آپ نے کہ ہمارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکومہمانِ رحمٰن یعنی ماہِ رمضان سے کیسی محبت تھی اورآپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکس عظیم الشان طریقے سے اس ماہ کو خوش آمدید(Welcome) کہتے کہ جیسے ہی رمضان شریف کا بابرکت مہینا تشریف لے آتا تو عبادات میں پہلے سے زیادہ اضافہ فرمادیا کرتے،یقیناً آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ تو معصوموں اور عبادت گزاروں کےبھی سردارہیں مگر اس کے باوجود اس ماہ کی شان و عظمت اور  اُمّت کی تعلیم کی خاطر سارا مہینا بسترِمنوَّر پر تشریف نہ لاتے بلکہ مسلسل عبادتِ اِلٰہی میں مشغول رہتے۔ اے کاش کہ ہم گناہگاروں کی ناقص عقل میں بھی رمضانُ المبارک کی اہمیت راسِخ ہوجائےاور ہم بھی اس مہینے میں نیکیاں جمع کرکے اپنے آپ کو جہنَّم سے نجات دلانے اور جنت کا حقدار بنانے میں کامیاب ہوجائیں آئیے! اس عظیمُ الشَّان مہینے کی اہمیت و فضیلت  اپنے دل میں بڑھانے اور اس ماہ میں نیکیوں کا جذبہ پانے کی نِیَّت سے 2ارشاداتِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   سنئے اورابھی سے نیکیوں  پر کمربستہ ہوجائیے۔ چنانچہ

بہترین مہینا

1.   ارشاد فرمایا:تم پر ایسا مہینا آیا ہے جس سے بہتر کوئی مہینا مومنوں پر نہیں آیا اور منافقوں پر اس سے سخت مہینا کوئی نہیں اور بے شک اللہتعالیٰ اس کے نوافل اوراس کے ثواب کو شروع ہونے سے پہلے لکھ دیتا ہے اور کوئی شک نہیں کہ مومن  كے اندراس مہینےمیں عبادت کی قوت لوٹائی جاتی ہے اورمنافق میں غفلت،مومن کے لئے یہ مہینا غنیمت اور منافق کے لئے بوجھ ہے۔(شعب الایمان،۳/۳۰۴، مسند احمد،۲/۵۲۴)