Book Name:Ramadan Ko Khushamdeed kehiye

کونین،سَیِّدہ خاتونِ جنت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا اوراسی تاریخ کو مشہورمُفَسِّرِقرآن،حکیم الاُمَّت مفتی احمد یار خان نعیمیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کابھی عُرس مُبَارَک ہے۔آیئے!اِسی مناسبت سےپہلے ہم سَیِّدہ خاتونِ جنت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی سیرتِ مبارَکہ کی چند جھلکیاں  سُنتےہیں چنانچہ

سیرتِ خاتونِ جنّت کی چند جھلکیاں

حضرت سَیِّدَتُنا فاطمہ زہرارَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا،شہنشاہِ کونینصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سب سے چھوٹی اور لاڈلی شہزادی ہیں،آپ کا نام فاطمہ،لقب زہراء اور بتول جبکہ کنیت اُمُّ الْحَسَنَیْن، اُمُّ الہَاد اور اُمِّ اَبِیْھَاہے،آپ  کی ولادت اعلانِ نبوت سے 5سال پہلے ہوئی،آپ جنّتی عورتوں کی سردار ہیں،آپ کی شادی خلیفۂ چہارم حضرت سَیِّدُناعلیُّ المرتضیٰ، شیرِ خداکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے ہوئی،آپ کو ربِّ قدیر عَزَّ  وَجَلَّ نے 3 شہزادوں امامِ حسن،امامِ حسین اور امامِ محسنرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم جبکہ تین (3)شہزادیوں سیدہ رُقیہ،سیدہ زینب اور سیدہ اُم کلثومرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّسےنوازاتھا۔آپ نے کبھی بھی اپنے شوہر سے کسی چیز کی فرمائش نہیں کی، کھانے کا اُصول یہ تھا کہ جب تک شوہر اور بچوں کو نہ کھلادیتیں خودایک لقمہ بھی منہ میں نہ ڈالتیں، آپ کی سخاوت کاعالم یہ تھا کہ فقرو فاقہ کے ایام میں بھی کسی سائل کو خالی نہ لوٹاتیں ،آپ (بسا اوقات)رات بھرنمازمیں مشغول رہتیں یہاں تک کہ صبح ہوجاتی۔ اُمُّ السَّادات،مخدومَۂ کائنات حضرت سَیِّدَتُنا خاتونِ جنترَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاکی سیرت کےبارے میں مزید  معلومات جاننے کیلئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ501صفحات پر مشتمل کتاب ”شانِ خاتونِ جنت“کا مطالعہ فرمائیے۔

کیا بات رضاؔ اس چمنستانِ کرم کی             زہرا ہے کلی جس میں حسین اور حسن پھول

(حدائق بخشش ،ص79)