Book Name:Ramadan Ko Khushamdeed kehiye

”مسجد درس“

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!معلوم ہوا کہ روزہ اورقرآنِ پاک بروزِ قیامت مومنین کی سفارش کریں گے،لہٰذا رمضان شریف میں خوش دلی کیساتھ روزوں اور تلاوت کا اہتمام بجالانے کی نیت فرمالیجئے،روزوں اورتلاوتِ قرآن پراستقامت پانے کے لئےدعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول  سے وابستہ ہوجائیے اور 12 مَدَنی کاموں میں خُوب  بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے۔ 12 مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام”مسجِد دَرس“بھی ہے،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مسجد درس کی برکت سے علمِ دین کا خزانہ ہاتھ آتا ہے، علم دین سیکھنے سکھانے کی فضیلت بیان کرتے ہوئےنبیِ مکرم،تاجدارِحرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:جوصُبْح مسجِد میں نیکی سیکھنے یا سکھانے کے لیے گیا، اس کے لیے مکمل حج کرنے والے کی طرح اَجْر ہے۔(الترغیب والترھیب، ۱/ ۵۹)ایک اور مقام پر ارشاد فرمایا کہ جو عِلْم کی تلاش میں نکلاوہ واپس لَوٹنے تکاللہعَزَّوَجَلَّکی راہ میں ہے۔(ترمذی،ابواب العلم،باب فضل طلب العلم، حدیث: ۲۶۴۷،۔۔/۱۹۱۸) بالخصوص ماہِ رمضان المبارک میں مسجد درس کے ساتھ ساتھ"چوک درس"کا بھی اہتمام کیا جائے،اگرچہ رمضان المبارک میں مسجدوں کی رونقیں بڑھ جاتی ہیں،مگرپھر بھی ایک تعداد ایسی ہوتی ہے جومسجد میں حاضری سے محروم رہتی ہے،چوک درس کے ذریعے ان تک بھی روزوں کی دعوت پہنچائی جائے،نماز کے فضائل وبرکات بتائے جائیں۔مسجد میں آنے والے نمازیوں پر بھی اِنفرادی کوشش کا سلسلہ جاری رکھا جائے،کیونکہ بَسا اوقات ان میں بھی ایک تعداد ایسی ہوتی ہے جوصرف ماہِ رمضان میں مسجدوں میں آتے ہیں،ان کوایسی شفقت و محبت دی جائے کہ یہ نہ صرف ماہِ رمضان بلکہ  ہمیشہ کے لیے پکّے نمازی اور سُنّتوں کے عامل بن جائیں۔آئیے !بطورِ ترغیب”مسجد درس“ میں شرکت کی ایک مَدَنی بہار سنتے ہیں چنانچہ