Book Name:Ramadan Ko Khushamdeed kehiye

نزول ہوا اورحُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اس  مہینے کی ہررات حضرت جبریلِ امین عَلَیْہِ السَّلَام  کے ہمراہ قرآنِ کریم کا دور فرمایا کرتے تھے،جوخوش نصیب مسلمان نورِقرآن سےفیضیاب ہونےاورادائے مُصْطَفٰے کواپنانے  کیلئے اس ماہ میں کثرت سے تلاوت ِقرآن میں مشغول رہتے ہیں،اللہعَزَّ وَجَلَّ ان کا صدقہ ہمیں بھی نصیب فرما دے۔اٰمین بجاہِ النّبی الامینصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

منقول ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت سَیِّدُنا  مُوسیٰ کَلیمُ اللہعَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے فرمایا کہ میں نے اُمّتِ مُحَمّدِیہ  کودو(2)نورعطا کئے ہیں تاکہ وہ دو (2)اندھیروں کے نُقصان سے مَحفُوظ رہیں۔ سَیِّدُنا  مُوسیٰ کَلیمُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے عَرض کی:یااللہعَزَّ  وَجَلَّ!وہ دو (2)نور کون کون سے ہیں؟ اِرشاد ہوا:’’نورِ رَمَضان اور نُورِقُرآن‘‘سَیِّدُنامُوسیٰ کَلیمُ اللہعَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے عَرض کی:دو(2)اندھیرے کون کون سے ہیں؟ فرمایا:ایک قَبْرکااوردُوسراقِیامت کا۔(دُرَّۃُ النَّاصِحِین، ص۹)

سُبْحٰنَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  !خُدائے رَحمٰن عَزَّ  وَجَلَّ کےعظیم اِحسان پرقُربان جائیے  کہ اُس نے ہمیں قُرآن و رَمَضان کی صورت  میں دو(2)نُورعطا کردئیےتاکہ قَبْر و قِیامت کے ہولناک اندھیرے دُور ہوں اور نُور ہی نُور ہوجائے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ یہ دونوں نُور روزِ محشر مُسلمان کیلئے بارگاہِ خداوندی میں سفارش کریں گے،چُنانچِہ

سردارِدوجہان،رحمتِ عالمیان،سرورِذیشانصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَفرماتےہیں:روزہ اور قرآن بندے کیلئے قِیامت کےدن شَفاعت کریں گے۔روزہ عَرض کرے گا:اے ربّ ِکریم عَزَّ  وَجَلَّ ! میں نےکھانےاورخواہِشوں سےدن میں اِسے روک دیا،میری شَفاعَت اِس کے حق میں قَبول فرما۔ قُرآن کہے گا:میں نے اِسے رات میں سونے سے بازرکھا،میری شَفاعَت اِس کے لئے قَبول کر۔پس دونوں کی شَفاعَتیں قَبول ہوں گی۔(مُسند احمد،۲/۵۸۶،حدیث:۶۶۳۷)