Book Name:Ramadan Ko Khushamdeed kehiye

0300-0220115(4)0300-0220114(3)

پاکستانی  وقت کے مُطَابِق  صبح 10 بجے سے شام 4بجے تک ان نمبرز پر رابطہ کیا جاسکتا ہے(دوپہر ایک سے دو بجے تک وقفہ ہوتا ہے )۔ بروزِ جمعہ تعطیل ہوتی ہے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                       صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

کتاب"فیضانِ رمضان" کا تعارف

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!رمضان المبارک  کی آمد سے پہلے شیخِ طریقت، امیر اہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی مایہ ناز تالیف ”فیضانِ رمضان کا مطالعہ کیجئے اس کتاب میں فضائلِ رمضان  شریف، روزے کے احکام و مسائل، تراویح پڑھنے کا طریقہ، لیلۃُ القدر کی فضیلت اور اس کی نشانیاں، اعتکاف کے فضائل و مسائل،عیدُ الفطر اور عیدُ الاضحیٰ کا سنت طریقہ اور نفل روزوں کے فضائل و مسائل کے علاوہ بہت سی مفید حکایات بھی ہیں۔لہٰذا آج ہی اس کتاب کو مکتبۃُ المدینہ کے بستے سے ھَدِیَّۃً طَلَب فرما کر خُود بھی اس کا مُطالعہ فرمائیے، دُوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی اس کے خریدنے اورمطالعہ کرنے کی ترغیب دلائیے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مجلسِ  تراجم کی کوششوں سے اس کتاب کا انگلش،سندھی ،ہندی ،بنگالی  اورعربی زبان میں بھی ترجمہ ہو چکا ہے،دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اِس کتاب کو رِیڈ(یعنی پڑھا)بھی جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ  (Download)اور پرنٹ آؤٹ(Print Out) بھی کِیا جا سکتا ہے۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دعوتِ اسلامی جس طرح مسلمانوں میں نماز،تلاوت،نوافل اور اعتکاف کا ذوق و شوق بیدار کرتی ہے، اسی طرح انہیں اللہ والوں کے دن منانا بھی اس مدنی تحریک کا شاندار کارنامہ ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ ماہِ رمضان کی آمد آمد ہے اور اس ماہ کی3تاریخ کو شہزادیِ