Book Name:Ramadan Ko Khushamdeed kehiye

(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں، اللہ عَزَّ  وَجَلَّ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کاپَروردگارہے۔)

(۔۔۔ہفتہ وار اجتماع کے اعلانات۔۔۔)

28 شعبان المعظم1438ھ25مئی2017

فیضانِ مدنی مذاکرہ جاری رہے گا، فیضانِ مدنی مذاکرہ جاری رہے گا،فیضانِ مدنی مذاکرہ جاری رہے گا

خوشخبری

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!27مئی 2017 بروز ہفتہ سے اِستقبالِ رمضان وماہِ رمضان کے مدنی مذاکروں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ماہِ رمضان المبارک میں روزانہ بعدِ عصْر و بعدِ تراویح 2مدنی مذاکروں کی مدنی بہاریں ہوں گی،ان مدنی مذاکروں میںOB Vanکے ذریعے مختلف شہروں کی شرکت کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول کی بھی شرکت ہو گی ۔ان شاءاللہ عزوجل

آج جمعرات ہے، آنے والے ہفتے کویعنی27مئی بعد نمازِ عشاء تقریباً pm 09:30ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پا ک اور نعتِ رسولِ پاک سے ہوگااور وقتِ مناسب پر شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہسوالات کے جوابات عنایت فرمائیں گے، اِنْ شَآء اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ۔ ’’تمام عاشقانِ رسول اپنے ڈویژن وعلاقے اور شخصیات کے گھروں میں ہونے والے اجتماعی مدنی مذاکرے میں خود بھی اوّل تاآخر شرکت کی سعادت حاصل کریں اور دُوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی اِس کی دعوت دے کر،ترغیب دِلا کر ساتھ لانے کی کوشش فرمائیں‘‘۔

        امیرِ اہلسنّت دا مت برکاتہم العالیہ کارسالہ "تلاوت کی فضیلت "مکتبۃُ  المدینہ سے شائع ہوا ہے،اس رسالے میں کیا ہے؟سنئے!(٭)ایک حرف کی 10 نیکیاں (٭)ایک آیت سکھانے والے کیلئے قیامت تک ثواب(٭)ایصالِ ثواب کیلئے دعا  کاطریقہ٭)قرآن غلط پڑھنے سےبچنا فرضِ عین ہے(٭)قرآن پڑھنے والے مدنی منّوں کی فضیلت(٭)آیت یا سنت سکھانے کی فضیلت(٭) بہترین شخص کون؟ اس کے علاوہ مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے "امیرِ اہلسنّت کا رسالہ" تلاوت کی فضیلت " کاخود بھی مطالعہ کیجئے اور اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب  اور نیکی کی دعوت عام کرنے کی نیت سے گھر گھر، دکان دکان یہ رسالہ تقسیم کیجئے ۔بڑا سائز(12) روپےچھوٹا  سائز(6) روپے ہدیہ

  کتاب"( شانِ خاتونِ جنت رضی اللہ تعالیٰ عنھا) ":اس عظیم الشان کتاب کے مطالعے کی برکت سے آپ جان سکیں گے:(٭)خاتون ِ جنت کی شان و عظمت(٭)اسلامی بہنوں کیلئے سیرتِ صالحات (٭)خاتونِ جنت کا  عشقِ رسول