Book Name:Faizan-e-Madani Inamaat

جَشْنِ مِعْرَاجُ النبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

       دعوتِ اسلامی کی طرف سے رَجَبُ الْمُرَجَّب کی 27ویں شب، جَشْنِ مِعْرَاجُ النَّبِیْ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے سلسلے میں ہونے والے اجتماع ِ ذِکْر و نعت میں تمام اسلامی بھائی از ابتدا تا اِنتہا شرکت فرمایا کیجئے، نیز 27رجب شریف کا روزہ رکھ کر 60ماہ کے روزوں کے ثواب کے حقدار بنئے۔

رجب کی بہاروں کا صدقہ بنادے        ہمیں عاشِقِ مُصْطَفٰے یاالٰہی

آنکھوں کی حفاظت کے لیے مَدَنی پھول

       پانچوں وقت نماز کے بعد سیدھا ہاتھ پیشانی پر رکھ کر ’’ یَا نُوْرُ ‘‘11 بارایک سانس میں پڑھئے اور دونوں ہاتھوں کی تمام انگلیوں پر دم کرکے آنکھوں پر پھیر لیجئے۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ  نابینائی،نظر کی کمزوری اور آنکھوں کے جُملہ امراض سے تحَفُّظ حاصل ہوگا۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   کی رحمت سے اندھا پن بھی دُور ہوسکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج کے بیان میں ہم نے مدنی انعامات کے حوالے سے مدنی پھول حاصل کئے چنانچہ ہم نے سنا کہ

٭فکرِ مدینہ کرنا بزرگوں کا پسندیدہ طریقہ ہے٭قرآن و حدیث میں جابجامُحاسبہ کرنے کی ترغیب دِلائی گئی ہے٭عاملین ِمدنی انعامات سے اَمیرِ اہلسنت خوش ہوتے ہیں٭عاملین ِمدنی انعامات کو امیر اہلسنّت کی دُعاؤں کا صدقہ نصیب ہوتا ہے٭عاملین ِمدنی انعامات کو قرآن و حدیث میں بیان کردہ بعض احکام پر عمل اور بزرگوں کے بعض معمولات اپنانے کی سعادت میسر آتی ہے٭مدنی انعامات جنت میں لے جانے والے اور جہنم سے بچانے والے اعمال کا مجموعہ ہے٭مدنی انعامات راہِ نجات ہیں