Book Name:Faizan-e-Madani Inamaat

گا،طرح طرح کے حِیلے بہانے سُجھائے گا،آپ کا دِل نہیں لگ پائے گا،مگر آپ ہمّت مَت ہارئیے گا،اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ   دِل بھی لگ ہی جائے گا۔

اے رضاؔ ہر کا م کا اِک وقت ہے

 

           دِل کو بھی آرام ہو ہی جائے گا

(حدائقِ بخشش،ص۴۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مَدَنی اِنعامات کی برکات

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مدنی انعاماتپرعمل،درحقیقت قرآن وحدیث کے بعض اَحکامات اور بُزرگوں کے معمولات پر عمل کرنا ہے،اِن پرعمل کی اتنی  برکتیں ہیں کہ جن کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا مثلاً٭مدنی انعامات کی برکت سے نیک اور جائز کاموں میں اچھی اچھی نیّتیں کرکے ثواب بڑھانے کا موقع ملتاہے  ٭مدنی انعامات کی برکت سے فرائض و  واجِبات  یعنی نمازوں کی اَدائیگی اورجماعت کی پابندی نصیب ہوتی ہے٭مدنی انعامات کی برکت سے نفل روزوں کی عادت بنتی ہے٭مدنی انعامات کی برکت سے اَوْرَاد و وظائِف پر اِسْتِقامت نصیب ہوتی ہے٭ مدنی انعامات کی برکت سے امیرِ اہلسُنّت،عُلَمائے اہلسُنّت کی کُتُب کے مطالعے کا  شوق پیدا ہوتاہے ٭ مدنی انعامات کی برکت سے قرآنِ پاک  سیکھنے،روزانہ 3 آیات کی تلاوت، ترجمہ وتفسیرکے ساتھ سمجھنے کا موقع ملتا ہے٭مدنی انعاماتکی برکت سے نیکی کی دعوت کے فضائل نصیب ہوتے ہیں ٭ مدنی انعامات کی برکت سےفلموں ڈراموں،گانے باجوں،تہمتوں،گالیوں،جُھوٹی باتوں، چُغْلیوں،وعدہ خِلافیوں،طَنز و دِل آزارِیوں،قَہْقَہوں،حَسَد،تکبّر،نِفاق،رِیاکاری اورخِیانت جیسے مُعاشرتی،غیراخلاقی اور غیرشرعی اَفْعال و حَرکات سے نفرت حاصل ہوتی ہے ٭ مدنی انعامات کی برکت سے ہفتہ وارسُنَّتوں بھرےاجتماع ومدنی مذاکرے میں شِرکت کاشرف حاصل ہوتاہے٭مدنی انعامات پرعمل کرنے سے