Book Name:Faizan-e-Madani Inamaat

دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں اِسْتِقامت ملتی ہے۔

مدنی انعامات میں رِضائے ربُّ الانام کے مدنی کاموں کی تفصیل موجود ہے،عطاؔرکادوست کون ہے،عطارکاپیاراکسے کہتے ہیں؟،عطارکامنظورِ نظر کیسے بنا جا سکتا ہے؟محبوبِِ عطاربننے کے لیے کیا کرنا ہوگا،یہ سب کچھ جاننے کے لیے ایک بار"مدنی انعامات"کے رِسالے کاضرورضرورمطالعہ کیجئے۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یہ مختصر انداز سے چند مدنی انعامات کی مدنی بہاروں کی جھلکیاں پیش کی گئی ہیں،آپ ایک بارمدنی انعامات کا رِسالہ حاصل کرکے اوّل تاآخرتوجہ کے ساتھ مطالعہ کریں گے توآپ شایدیہ کہنے پرمجبور ہو جائیں کہ"مدنی انعامات توایک مسلمان کے لیے بہترین نصابِِ زندگی ہیں،واہ کیا بات ہے مدنی انعامات کی!!!!

آئیے!ہم سب مل کر نیّت کرتے ہیں کہ ہم بھی٭فیضانِ مدنی انعامات سے حصّہ پانے کے لیے ہر ماہ مدنی انعامات کا رِسالہ حاصل کیا کریں گے،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ٭ایک وقت مقرر کرکے روزانہ فکرِ مدینہ کی سعادت حاصل کریں گے،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ٭ہرماہ پابندی کے ساتھ ہرماہ اپنے ذمہ دارکومدنی انعامات کا رِسالہ جمع بھی کروائیں گے۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ

مَدَنی اِنعامات كے عامِل  پہ ہر دم ہر گھڑی

یاالٰہی!خُوب برسا رَحْمتوں كی تُو جَھڑی

مکتوبِِ عطّار  

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ ماہِ رَجَب ُالمُرجب کی آمد آمد ہے،چنانچہ اس سے متعلق امیر اہلسنّت کا مکتوب سماعت فرمایئے چنانچہ امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتےہیں :

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ طسگِ مدینہ محمد الیاس عطّارؔ قادری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے ، تمام