Book Name:Faizan-e-Madani Inamaat

٭مدنی انعامات بزرگانِ دِین کی یادیں تازہ کرتے،گناہوں سے نجات دلاتے،نمازی اور سنّتوں کا پیکر بناتے ہیں٭الغرض مدنی انعامات پر عمل دنیا و آخرت میں کامیابی کا بہترین ذریعہ ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!بیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتا ہوں ۔تاجدارِ رسالت ، شَہَنْشاہِ نبوت ، مُصْطَفٰے جانِ رحمت، شَمْعِ بزمِ ہدایت ،نَوشَۂ بزمِ جنّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

سینہ تری سنّت کا مدینہ بنے آقا

جنّت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

گھر میں آنے جانے کی سنتیں اور آداب

٭جب گھرسے باہَر نکلیں تو یہ دُعا پڑھئے:بِسْمِ اللہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللہِ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِترجمہ:اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے نام سے ،میں نے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ پر بھروسہ کیا ۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے بغیر نہ طاقت ہے نہ قوَّت۔ (ابوداو،د، ج۴ ص۴۲۰ حدیث۵۰۹۵) اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس دعاکوپڑھنے کی بَرَکت سے سیدھی راہ پر رہیں گے ، آفتوں سے حفاظت ہو گی اور اللہُ الصَّمَدعَزَّوَجَلّ َکی مدد شاملِ حال رہے گی٭ گھرمیں داخل ہونے کی دعا:اَللّٰھُمَّ اِنِّیۤ اَسْأَ لُکَ خَیْرَ الْمَوْلَجِ وَ خَیْرَ الْمَخْرَجِ بِسْمِ اللہِ وَلَجْنَا وَ بِسْمِ اللہِ خَرَجْنَا وَ عَلَی اللہِ رَبِّنَا تَوَ کَّلْنَا(اَیضاً۔حدیث۵۰۹۶)(ترجمہ:اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ!میں تجھ سے داخل ہونے کی اور نکلنے کی بھلائی مانگتاہوں،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے نام سے ہم (گھر میں ) داخل ہوئے اور اسی کے نام سے باہر


 



[1]مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،۱/۹۷،حدیث:۱۷۵