Book Name:Faizan-e-Madani Inamaat

اچّھی اچّھی نِیَّتوں کا ہو خدا جذبہ عطا

بندۂ مُخلِص بنا کر عَفْو میری ہر خطا

(نیکی کی دعوت،ص۹۳)

امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ دُعا فرمارہے ہیں کہ یا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ مجھے اچھی اچھی نیّتوں کا جذبہ عطا فرما،مجھے اپنا مُخلص بندہ بنا اور میری ہر خطا معاف فرما۔

اچھی نِیَّت پراِنعامِ ربُّ ا لانام

دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 656صفحات پر مشتمل کتاب”فیضانِ ریاضُ الصالحین“ صفحہ نمبر31 پر ہے:منقول ہے کہ بنی اسرائیل کاایک شخص قَحط کے زمانے میں ریت کے ایک ٹِیلے کے قریب سے گزراتودل میں کہا:اگر یہ رَیت غَلَّہ ہوتی تومیں اسے لوگوں پرصَدَقہ کردیتا۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے اُس دَورکے نبی عَلَیْہِ السَّلام پر وَحی بھیجی کہ اس سے فرماؤ!اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  نے تیرا  صَدَقہ قبول کرلیاہے اوراچھی نیت کے بدلے تجھے اتناثواب دیاکہ جتنااس وقت ملتا،جب یہ ریت غَلَّہ ہوتی اورتُواسے صَدَقہ کردیتا۔ (قوت القلوب،۲/۲۷۱)

اچّھی اچّھی نِیَّتوں کا ہو خدا جذبہ عطا

بندۂ مُخلِص بنا، کر عَفْو میری ہر خطا

”یومِ تعطیل اعتکاف“

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کردہ اقوالِ بزرگانِ دین اور حکایت سے نِیَّت کی اَہَمِّیَّت و فضیلت معلوم ہوئی،لہٰذا ہر نیک و جائز کام سے قبل کچھ نہ کچھ اچھی اچھی نیّتیں کرلینی چاہییں تاكہ  ہم اچھی نیتّوں کی برکتیں  پانے میں کامیاب ہوسکیں ۔ہرجائز کام میں اچھی نیتیں کرنے کا ذہن پانے کیلئے