Book Name:Faizan-e-Madani Inamaat

دعوت ِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہئے اور سنتوں کا پیکر بننےکے لئے 12مدنی کاموں میں آپ کو عملی طورپرشامل کیجئے۔12مدنی کاموں میں سے ہفتہ وارایک  مدنی کام”یومِ تَعْطِیْل اِعْتِـکافبھی ہے۔ "یومِ تعطیل اعتکاف "میں چونکہ اکثر وقت مسجد میں گزارنا ہوتا ہے،اس سے مساجد بھی آبادہوتی ہیں، ایک ایک لمحہ عِبادَت میں گزارنے کی سعادت حاصل ہوگی ،مسجد سے مَحَبَّت کرنے اور اُس میں اپنا زیادہ سے زیادہ وقت گُزارنے کی بڑی فضیلت ہے چُنانچہ

حضرت سَیِّدُنا ابُو سَعِیْد خُدْرِی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُـبُوّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا :جب تم کسی شخص کو دیکھو کہ وہ مسجد میں کثرت سے آمد و رَفْت رکھنے والا ہے تو اُس کے اِیمان کی گواہی دو کیونکہاللہ عَزَّ وَجَلَّ ارشاد فرماتاہے :

اِنَّمَا یَعْمُرُ مَسٰجِدَ اللّٰهِ مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ اَقَامَ الصَّلٰوةَ وَ اٰتَى الزَّكٰوةَ (پ ۱۰ ،التوبہ :۱۸)
ترجَمۂ کنز الایمان :اللہ کی مسجد یں وہی آباد کرتے ہیں جو اللہ اور قیامت پر ایمان لاتے  اور نماز قائم رکھتے ہیں اور زکوۃ دیتے ہیں۔

(ترمذی ، کتاب الایمان ، با ب ماجا ء فی حرمۃ الصلوۃ ،۴/۲۸۰،رقم: ۲۶۲۶)

مدنی انعامات پر عمل کی برکتیں

     بابُ المدینہ( کراچی) کے علاقہ پُراناگولی مار ڈویژن ’’فیضِ مرشد‘‘ کی ایک اسلامی بہن کے تحریری بیان کا خلاصہ ہے کہ میرے دعوت ِاسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستگی کا سبب کچھ یوں بناکہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بہن نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا عطا کردہ  نیک بننے کا نسخہ ’’مدنی انعامات کا رسالہ‘‘ تحفے میں دیا اور اس کامطالعہ کرنے اور روزانہ فکرِ مدینہ کرتے ہوئے اسے پُر کرنے کا ذہن دیا۔ میں نے نیّت کرلی کہ روزانہ فکرِ مدینہ کرتے ہوئے مدنی انعامات کے