Book Name:Faizan-e-Madani Inamaat

میں جو رہنمائی فرمائی ہے، وہ واقعی قابلِ تَحْسِیْن اور لائقِ عمل ہے،آپ نے اِس پُرفِتَن دور میں آسانی سے نیکیاں کرنے اورگُناہوں سے بچنے کے طریقوں پر مُشْتَمِل شریعت وطریقت کا جامع مجموعہ بنام”مَدَنی اِنعامات“بَصُور ت سُوالات عطا فرمایا ہے۔ اسلامی بھائیوں کے لئے 72،اسلامی بہنوں کے لئے 63،طَلَبۂ علمِ دین کے لئے 92 ،دِینی طالِبات کے لئے 83 ، مَدَنی مُنّوں اورمدنی مُنّیوں کے لئے 40، خُصُوصی(یعنی گونگے بہرے) اسلامی بھائیوں کے لئے 27 مَدَنی اِنعامات عطا فرمائے ہیں۔

عاملینِ مدنی انعامات کے لئےدُعائے عطار

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!شیخِ طریقت،امیراہلسُنَّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے مدنی انعامات کا سلسلہ کیوں شروع فرمایا،اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں :’’ مَدَنی کام میں ترقی،اَخلاقی تربیت و تقویٰ ملے،اس غَرَض سے میں نے”مَدَنی انعامات“ کاسلسلہ شروع کیا۔(جنّت کے طلبگاروں کے لئے مدنی گلدستہ، ص۲۵)جب مجھے معلوم ہوتا ہے کہ فُلاں اسلامی بھائی یا اسلامی بہن کا ”مَدَنی انعامات“پر عمل ہے تو دل باغ باغ بلکہ باغِ مدینہ ہوجاتا ہے یا سُنتا ہوں کہ فُلاں نے زبان اور آنکھوں کا یا ان میں سے کسی ایک کا”قفلِ مدینہ“ لگایا ہے توعجیب کیف وسُرُور حاصل ہوتاہے۔“ ”مَدَنی انعامات“کے مُطابق عمل کرنے والوں کوامیرِاہلسُنَّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنی دعا ؤں سے کس طرح  نوازتے ہیں،آئیے!ہم بھی سُنتے ہیں:"اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  آپ کو مدینۂ منورہ کے سدا بہار پھولوں کی طرح مسکراتا رکھے، کبھی بھی آپ کی خوشیاں ختم نہ ہوں،حیات ومَمَات(یعنی زندگی و موت)،بَرزَخ وسَکَرات(حالتِ نزع )اورقیامت کے جاں سوز لمحات میں ہر جگہ مَسَرَّتیں اور شادمانیاں نصیب ہوں،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ آپ کی اور تمام قبیلے کی مغفرت کرے، جنتُ الفِرْدَوس میں آپ کو اپنے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا جوار عطا فرمائے۔(جنّت کے طلبگاروں کے لئے مدنی گلدستہ،ص۳۳)