Book Name:Faizan-e-Madani Inamaat

اسلامی بھائیوں، اسلامی بہنوں، مَدَارِسُ المدینہ اور جامِعَاتُ المدینہ کے اَساتِذہ، طَلَبَہ، مُعلِّمات اور طالِبات کی خدمات میں کعبهٔ مُشرَّفَه کے گِرد گُھومتا ہوا گُنبدِ خضرا کو چُومتا ہوا رَجَبُ الْمُرَجَّب،  شَعْبانُ الْمُعَظَّم اوررَمَضانُ الْمُبارَک کے روزہ داروں کی بَرَکتوں سے مالا مال جُھومتا ہوا سلام،

اَلسَّلامُ عَلَیکُم وَرَحمَۃُ اللّٰہِ وَ بَرَکٰتُہٗ                      اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ العٰلَمِیْنَ عَلٰی کُلِّ حَالٍ

ہو نہ ہو آج کچھ مِرا ذکر حُضور میں ہوا

 

ورنہ مِری طرف خوشی دیکھ کے مسکرائی کیوں

(حدائقِ بخشش شریف۹۷)

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ ایک بار پھر خوشی کے دن آنے لگے، ماہِ رَجَبُ الْمُرَجَّب کی آمد آمد ہے۔ اِس ماہِ مُبارَک میں عِبادت کا بیج بویا جاتا ، شَعْبانُ الْمُعَظَّم میں نَدَامت کے اشکوں سے آبپاشی کی جاتی اور ماہِ رَمَضانُ الْمُبارَک میں رحمت کی فصل کاٹی جاتی ہے۔

تین ماہ کے روزے

رَجَبُ الْمُرَجَّب کے قَدر دانو! تعلیم و تعلُّم (یعنی سیکھنے اور سکھانے)اور کسبِ حَلال میں رُکاوٹ نہ ہو، ماں باپ بھی بے سبب منع نہ کریں،کسی کی بھی حق تلفی نہ ہوتی ہو تو جلدی جلدی اور بہت جلدی مسلسل 3 ماہ کے یا رَمَضانُ الْمُبارَک کے مکمَّل فرض روزوں کے ساتھ ساتھ جس سے جتنے بن پڑیں ،اُتنے  نفل روزوں کے لیے کمر بستہ ہوجائے، سحری اور اِفطار میں کم کھا کر پیٹ کا قفلِ مدینہ بھی لگائے۔ کاش ! ہر گھر میں اور میرے جملہ مَدَارِسُ المدینہ اور تمام جامِعاتُ المدینہ میں روزوں کی بہاریں آجائیں، بس پہلی رجب شریف سے ہی روز و ں  کا آغاز فرمادیجئے۔

رجب کے ابتدائی 3 روزوں کی فضِیلت

رَجب شریف کے ابتدائی 3 روزوں کے فضائل کی بھی کیا بات ہے ! حضرتِ سیِّدُنا عبدُ اللہ اِبْنِ