Book Name:Faizan-e-Madani Inamaat

اللہ تعالیٰ (قِیامت کے دن)کُتّوں کی شَکل میں اُٹھائے گا۔([1])

1.  فرمایا:جب دو شخص آپس میں ایک دوسرے کو رازدار بنائیں تو ایک کیلئے دوسرے کا وہ راز فاش کرنا جائز نہیں جس کا فاش ہونا پہلے کو ناگوار گزرے۔(شعب الایمان،حدیث: ۱۱۱۹۱، ۷/۵۲۰)

نہ تھی حال کی جب ہمیں اپنے خبر

 

رہے دیکھتے اَوروں کے عیب و ہُنر

پڑی اپنی بُرائیوں پہ جو نظر

 

تو نگاہوں میں کوئی بُرا نہ رہا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مَدَنی اِنعاماتکے ذریعے جہاں فرائض و واجِبات پر اِسْتِقامت حاصل ہوتی ہے ،وہیں اپنے اندر پائی جانے والی کئی ایک مُعاشرتی اوراَخلاقی  کمزوریوں کو دُور کرنے کا موقع بھی مِلتا ہے،لہٰذا اگر ہم صحیح معنوں میں اللہعَزَّ  وَجَلَّ کے فرمانبردار،سچّے عاشق ِرسول اور باعمل مُسلمان بنناچاہتے ہیں تو ہمیں شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے عطا کردہ مَدَنی اِنعامات كو ضرور اپنانا چاہیے،یہ مَدَنی اِنعامات نجات کے راستے پر لے جانے والے ہیں،یہ مدنی انعامات نیک بننے کا بہترین مَدَنی نُسخہ ہیں اوریہ مدنی انعامات بالخُصوص گُناہوں کے مَرض کے لئے بہترین دَواثابت ہوتے ہیں۔امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   فرماتے ہیں: مجھے مَدَنی اِنعامات سے پیا ر ہے،اگر آپ نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رِضا کی خاطِر بَصَمیْمِ قَلْب (یعنی سچّےدل سے)اِن کوقَبول کر کے اِن پرعمل شُروع کر دِیا تو جیتے جی، بہت جلد اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ اِس کی برکتیں دیکھ لیں گے۔آپ کو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ سُکونِ قَلْب نصیب ہوگا،باطِن کی صَفائی ہو گی ، خوفِ خدا وعشقِ مُصْطَفٰے کےچشمے آپ کےقَلْب سے پُھوٹیں گے۔اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّآپ کے عَلاقے میں دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام حیرت انگیز حَد تک بڑھ جائےگا۔ چونکہ مَدَنی اِنعامات پر عملاللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رِضا کے حُصُول کا ذریعہ ہے،لہٰذاشیطان آپ کو بہت سُستی دِلائے


 

 



[1] الترغیب والترھیب،کتاب الادب،الترھیب فی النمیمۃ،۳/ ۳۹۵، حدیث:۴۳۳۳