Book Name:Istiqbal-e-Ramadan

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ماہِ رَمَضان کی ایک عظمت یہ بھی ہے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  نے شبِ قدر کو اسی مہینے میں پوشیدہ رکھا ہے اور شبِ قدر وہ عظیم رات ہے جس میں کی جانے والی عبادت ہزار (1000)مہینوں سے بہتر ہے،اِسی مُبارَک رات کو تلاش کرنے کیلئے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ایک بارپورے ماہِ مُبارَک کا اِعْتِکا ف فرمایا چُنانچہ

حضرت سَیِّدُناابوسعیدخُدْریرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ سلطانِ دوجہان، شَہَنشاہِ کون ومکان صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے یکُم رَمَضان سے20رَمَضان تک اِعْتِکاف کرنے کے بعد ارشادفرمایا:میں نے شبِ قدرکی تلاش کے لئے رَمَضان کے پہلے عَشرے کااورپھردرمیانی عَشرے کا اِعْتِکاف کِیا،پھرمجھے بتایاگیاکہ شبِ قَدرآخِری عَشرے میں ہے لہٰذا تم میں سے جو شخص میرے ساتھ اِعْتِکاف کرنا چاہے وہ کرلے۔(مسلم،کتاب الصیام،باب فضل لیلۃ القدر...الخ،ص۵۹۴، حدیث:۱۱۶۷)

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اگر ہر سال نہ سہی تو زہے نصیب! زندَگی میں کم ازکم ایک بار اِس ادائے مصطَفٰے کو ادا کرتے ہوئے پورے ماہِ رَمَضانُ الْمُبارَک کے اِعْتِکاف کی مدنی بہاریں لُوٹنے کی بھرپور کوشش کیجئے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اِعْتِکاف کرنےکی بے شُمار برکتیں ہیں کہ جتنے دن مسلمان اِعْتِکاف  میں رہتا ہے  اگر کوشش کرے تو گناہوں سے اپنے آپ کو بچا سکتا ہے نیز اللہعَزَّ  وَجَلَّ کی خاص رحمت ہے کہ باہَر رہ کرجو نیکیاں وہ کِیا کرتا تھا ، اِعْتِکاف کی حالت میں اگرچِہ وہ ان کو انجام نہ دے سکے گا مگر پھربھی وہ اس کے نامَۂ اعمال میں بدستور لکھی جائیں گی اور اسے ان کاثواب بھی ملتارہے گا چُنانچہ

       تاجدارِ حرم،سراپا جُود و کرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ تَحَفُّظ نشان ہے: ھُـوَیَعْکِفُ الذُّنُـوْبَ وَیُجْرٰی لَہ ٗ مِنَ الْحَسَنَاتِ کَعَامِلِ الْحَسَنَاتِ کُلِّھَا یعنی اِعْتِکاف کرنے والاگناہوں سے بچارہتاہے اور