Book Name:Istiqbal-e-Ramadan

       شیخِ طریقت، امِیْرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دلی خواہش کے تحت علمِ دِیْن کو عام کرنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جامعۃُ المدینہ کی سب سے پہلی شاخ 1995ء میں نیوکراچی کے عَلاقے گودھرا کالونی بابُ المدینہ(کراچی) میں کھولی گئی اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اب تک دُنیا کے مختلف مُمالِک مثلاً پاکستان، ہند، جُنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیپال اور بنگلہ دیش وغیرہ میں جامعۃُ المدینہ لِلْبَنِیْن اور لِلْبَنات قائم ہیں، جن میں ہزاروں اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں عِلْمِ دِیْن  حاصِل کر کے نہ صرف اپنی عِلْمی پیاس بُجھا رہے ہیں بلکہ دُوسروں کو بھی فیضانِ عِلم سے مُنوّر کرنے میں مصروف ہیں۔اِن جامعاتُ المدینہ کی خُصُوصِیَّت یہ ہے کہ دِینی تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ طَلَبہ کی اَخْلاقی اور رُوحانی تَرْبِیَت بھی کی جاتی ہے لہٰذا ہمیں بھی اپنی اَوْلاد کو جامعاتُ المدینہ میں داخِل کروا کر اُن کی اور اپنی دُنیا و آخرت کو بہتربنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ جامعۃ المدینہ (للبنین)یعنی اسلامی بھائیوں کےجامعۃ المدینہ اورجامعۃ المدینہ(للبنات)یعنی اسلامی بہنوں کے جامعۃ المدینہ میں داخلے جاری ہیں اور10شوال المکرم 1437ھ،(متوقع 16جولائی 2016ء) تک داخلے جاری رہیں گے۔داخلوں کے خواہشمنداپنے اپنے شہروں کے جامعۃ المدینہ للبنین وللبنات میں ہاتھوں ہاتھ رابطہ کیجئے۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں

 

اے دعوتِ اسلامی تِری دُھوم مَچی ہو

(وسائلِ بخشش،ص۳۱۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بَیان کا خُلاصہ

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آج ہم نے اِسْتِقْبالِ رَمَضان کے بارے میں سُنا کہ

·      ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اس ماہِ مُبارَک کی آمد سے پہلے ہی صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  کے سامنے اس ماہِ محترم کی شان و عظمت بیان فرماتے   اور روزے