Book Name:Istiqbal-e-Ramadan

جَلوۂ یار کی آرزو ہے اگر

 

مدنی ماحول میں کرلو تم اِعْتِکاف

میٹھے آقا کریں گے کرم کی نظر

 

مدنی ماحول میں کرلو تم اِعْتِکاف

چوٹ کھا جائے گا اک نہ اک روز دل

 

مدنی ماحول میں کرلو تم اِعْتِکاف

فَضْلِ رَبّ سے ہدایت بھی جائے گی مل

 

مدنی ماحول میں کرلو تم اِعْتِکاف

تم کو راحت کی نعمت اگر چاہئے

 

مدنی ماحول میں کرلو تم اِعْتِکاف

بندگی کی بھی لذّت اگر چاہئے

 

مدنی ماحول میں کرلو تم اِعْتِکاف

تنگ دستی کا حل بھی نکل آئے گا

 

مدنی ماحول میں کرلو تم اِعْتِکاف

روز گار  اِنْشَآءَاللہ مل جائے گا

 

مدنی ماحول میں کرلو تم اِعْتِکاف

سیکھنے زندگی کا قرینہ چلو

 

مدنی ماحول میں کرلو تم اِعْتِکاف

دیکھنا ہے جو میٹھا مدینہ چلو

 

مدنی ماحول میں کرلو تم اِعْتِکاف

موت فضلِ خُدا سے ہو ایمان پر

 

مدنی ماحول میں کرلو تم اِعْتِکاف

رَبّ کی رحمت سے جنّت میں پاؤ گے گھر

 

مدنی ماحول میں کرلو تم اِعْتِکاف

مان بھی جاؤ عطار کی اِلْتِجَا

 

مدنی ماحول میں کرلو تم اِعْتِکاف

ہوگا راضی خُدا، خُوش شہِ انبیاء

 

مدنی ماحول میں کرلو تم اِعْتِکاف

(وسائلِ بخشش مُرمّم،ص۶۳۹ تا ۶۴۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

جامعۃالمدینہ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!نمازوں اور دیگر نیک کاموں پر اِسْتِقامت حاصِل کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہئے،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  دُنیا وآخرت کی ڈھیروں  بھلائیاں حاصِل ہوں گی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ!دعوتِ اسلامی تادمِ تحریر کم و بیش 103 شعبہ جات میں سُنَّتوں کی خدمت میں مصروف ِعمل ہے،انہی میں سے ایک شعبہ جامعۃُالمدینہ بھی ہے۔