Book Name:Istiqbal-e-Ramadan

        رکھنے اور تراویح پڑھنے کی ترغیب بیان فرماتے۔

·      اس میں ہمارے لئے بھی ترغیب ہے لہٰذا ہمیں بھی چاہئے کہ اس ماہِ مُبارَک کا اس عظیمُ الشّان طریقے سے اِسْتِقْبال کریں کہ گُناہوں سے ہمیشہ کے لئے  سچی توبہ کرلیں ،خُوب نیکیاں کریں ،نمازوں کی پابندی کریں، تراویح کا خُوب اہتمام کریں اور خُوب خُوب صدقہ و خیرات کریں بلکہ ہوسکے تو اپنے صدقاتِ واجبہ اور نافلہ کے ساتھ ساتھ اپنے رشتے داروں ،دوستوں اور محلے داروں سے بھی دعوتِ اسلامی کے لیے مدنی عطیات  جمع کرنے کی کوشش کریں۔

·      اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ یہ سب نیک کام ہیں اور ماہِ رَمَضانُ المُبارَک میں  ایک نیکی کا ثواب ستّر ( 70 )گُنا ملتا ہے، یُوں اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّ دیکھتے ہی دیکھتے ہمارے نامۂ اعمال میں نیکیوں کا انبار لگ جائے گا،اس ماہِ مُبارَک ہی میں شبِ قدر جیسی عظیم رات بھی ہے جس میں عبادت کرنے والوں کو زبردست اجر و ثواب عطا کِیا جاتا ہے۔

·       قرآن و حدیث میں اس عظمت والی رات کو ہزار(1000) مہینوں سے افضل قرار دِیا گیا ہے ،اسی شبِ قدر کی تلاش میں ہمارے پیارے آقا،مکی مدنی مُصْطَفٰے  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اِعْتِکاف فرماتے بلکہ ایک مرتبہ تو پورے ماہِ رَمَضانُ المُبارَک کا اِعْتِکاف بھی فرمایا  لہٰذا ہمیں بھی چاہئے کہ نبیِ کریم،رؤفٌ رحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پیاری پیاری سنت پر عمل کرتے ہوئے زندگی میں کم از کم ایک بار تو پورے ماہ کا اِعْتِکاف کی سعادت لازمی حاصل کریں ،بلکہ تمام اسلامی بھائی کوشش کریں کہ دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول میں پورے ماہ کا اِعتکاف کرنے کی سعادت حاصل کریں، اس کی برکت سے خُوب خُوب علمِ دین سیکھنے کو بھی ملے گا ،عمل کا جذبہ بھی بڑھے گا،آسانی سے عبادت