Book Name:Istiqbal-e-Ramadan

دیکھتا رہ گیا، جب اُس کو بتایا گیا کہ یہ سب مَدَنی قافلے میں سفر کی بَرَکت ہے اور اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ اَسباب ہو جانے کی صورت میں مزید92 دن کے سفر کاپختہ ارادہ ہے۔ تو اُس رشتے دار نے کہا، پیسوں کی فِکر مَت کرو۔92 دن کے مَدَنی قافلے میں سفر کا خرچ مجھ سے قبول کرلواورساتھ میں92 دن تک گھر کے اَخراجات بھی اپنے ذمّہ لیتا ہوں،یوں وہ دیوانہ92 دن کے لئے مَدَنی قافِلے کا مُسافر بن گیا۔

یا خُدا! نکلوں میں مدنی قافلوں کے ساتھ کاش!

 

سُنّتوں کی تَرْبِیَت کے واسطے پھر جلد تَر!

خُوب خِدمت سُنّتوں کی ہم سَدا کرتے رہیں

 

مدنی ماحول اے خُدا ہم سے نہ چُھوٹے عُمر بھر

(وسائلِ بخشش،ص۶۳۸-۶۳۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اس میں کوئی شک نہیں کہ کچھ ہی دنوں بعد رحمتوں اور برکتوں والا عظیمُ الشّان مہینا آنے ہی والا ہے جو ہم گناہگاروں کی بخشش کا سامان لئے11 ماہ بعد صرف 29 یا30 دن کے لئے تشریف لاتا ہے لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم خوابِ غفلت سے بیدار ہوکر اس ماہ کی زیادہ سے زیادہ تعظیم و توقیر بجالائیں نیز نمازوں،روزوں، تلاوتِ قرآن،ذکر و اَذْکار،دُرود و سلام، تراویح، حمد و نعت و منقبت،شب بیداری،تراویح،صلوٰۃُ التسبیح،گِریہ و زاری  اور توبہ و اِسْتِغْفار کرکے رات دن برسنے والی رحمت کی چھما چھم  بارش سے فیض حاصل کریں ۔یقیناً خُوش نصیب ہیں وہ مسلمان جو اللہ عَزَّوَجَلَّکے اس پاکیزہ و مُقَدَّس مہمان کی قدر کرتے اور اس  کا ادب و احترام بجالاتے ہیں۔ آئیے! اِحترامِ رَمَضان کی  بَرَکات پر مشتمل ایک ایسے غیر مسلم کی حکایت سُنیے جسے احترامِ رَمَضان ہی کی وجہ سے ایمان کی دولت سے مالا مال کر دِیا گیا۔سُنئے اور ایمان تازہ کیجئے چُنانچہ

اِحترامِ رَمَضان اور بخشش کا سامان

شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ