Book Name:Istiqbal-e-Ramadan

دینا (2)بُرائی سے منع کرنا (3)صَبْر کے مقام پر سچ کہنا اور(4)فاسِقوں سے بُغض رکھنا۔(پھر ارشاد فرمایا) جس نے نیکی کا حکم دِیا اُس نے مومنین کے ہاتھ مضبوط کئے اور جس نے بُرائی سے منع کِیا اُس نے فاسِقوں کی ناک خاک آلود کی۔(1)نیز ایک حدیث میں ہے کہ پیار ےآقا، مکی مدنی مُصْطَفٰے  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے عرض کی گئی: لوگوں میں بہتر کون ہے؟ارشاد فرمایا :اپنے رَبّعَزَّ  وَجَلَّسے زیادہ ڈرنے والا، رشتے داروں سے صِلَۂ رِحمی زیادہ کرنے والااور بہت زیادہ نیکی کا حکم دینے اور بُرائی سے منع کرنے والا۔ (2)

اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ”عَلاقائی دَورہ برائے نیکی کی دعوت“کی برکت سے اب تک کئی لوگوں کی زندگیوں میں مدنی انقلاب برپا ہوچکاہے۔آئیے!بطورِ ترغیب ایک ایسی مَدَنی بہارسُنتے ہیں جس میں”عَلاقائی دَورہ برائے نیکی کی دعوت“ کی برکت سے ایک شرابی نہ صرف شراب نوشی اور دیگر گُناہوں سے تائب ہوگیا بلکہ سُنّتوں پر عمل کرنے والا بھی بن گیا ۔چُنانچہ

نِیّت صاف منزل آسان

عاشِقانِ رسول کا ایک مَدَنی قافلہ کَپَڑوَنج(گُجرات ،ھند)پہنچا،”عَلاقائی دَورہ برائے نیکی کی دعوت “کے دَوران ایک شرابی سے مُڈبَھیڑہو گئی،عاشِقانِ رسول نے اُس پر خُوب اِنْفرادی کوشش کی، جب اُس نے سبز سبز عمامے والوں کی شَفقتیں اور پیار دیکھا تو ہاتھوں ہاتھ اُن کے ساتھ چل پڑا،عاشقانِ رسول کی صحبت کی بَرَکت سے گناہوں سے سچی توبہ کی، داڑھی مُبارَک بڑھا لی،سبز عمامے کا تاج بھی سر پر سج گیا، مَدَنی لباس کا بھی ذِہْن بن گیا،6 دن تک مَدَنی قافِلے میں سفر کی سعادت حاصِل کر سکا،مزید 92 دن کے لئے مَدَنی قافِلے میں سفر کی نیّت کی مگر سفر کے اَخْراجات نہ تھے۔ایک دن ایک رشتے دار سے ملاقات ہو گئی ،اُس نے جب مُعاشَرے  کے بَدنام اور شرابی کو داڑھی ، سبز سبز عمامے اور مَدَنی لباس میں دیکھا تو

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

[1] حِلْیَۃُ الْاولیاء،محمد بن سوقۃ،۵/۱۱ ،حدیث : ۶۱۳۰

2 شعب الایمان،باب فی صلۃ الارحام، ۶/۲۲۰، حدیث: ۷۹۵۰