Book Name:Istiqbal-e-Ramadan

(وسائلِ بخشش مُرمّم،ص۷۰۶-۷۰۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رحمت کے قربان کہ وہ اپنے معصوم فرشتوں کو اس ماہِ مُقَدَّسہ کی پہلی شب میں جنّت کے دروازے کھولنے،جہنّم کے دروازے بند کرنے اور شیاطین کو بیڑیوں میں جکڑدینے کے اَحْکامات ارشاد فرماتا ہےنیز ربُّ العٰلمین عَزَّ  وَجَلَّ کے حکم سے ایک ندا دینے والا لوگوں کو بارگاہِ خُداوندی میں مرادیں مانگنے،توبہ کرنے اور بخشش و مغفرت کا سوال کرنے کی طرف رہنمائی کرتا ہے لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے دُنیوی مُعامَلات میں اُلجھے رہنے کے بجائے رَمَضانُ المُبارَک کی آمد سے پہلے پہلے اپنے آپ کو ضروری کاموں سے کسی حد تک فارغ کرلیں اور فرائض و واجبات کی پابندی کے ساتھ ساتھ رَمَضانُ المُبارَک کے خُصُوصی فُیُوض و برکات حاصل کرنے کے لئے اس میں سُنَن و مُسْتَحَبَّات،تلاوتِ قرآنِ کریم،تراویح و اِعْتِکاف اور دیگر عبادات کی کثرت کریں بلکہ دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے پورے ماہِ رمضان یا کم از کم آخری عشرے کے اِعْتِکاف میں بیٹھنے کی سعادت حاصل کرکے ماہِ صیام کے قدر دانوں میں شامل ہوجائیں،روزانہ دن اوربعدِ تراویح ہونے والے 2مدنی مذاکروں میں اوّل تا آخر شامل ہوکرعلمِ دین حاصل کرنے والے عاشقانِ رسول کی فہرست میں ہم بھی اپنا نام لکھوا لیں اور رَبّ تعالٰی کو راضی کرکے بخشش و مغفرت کے حقدار بن جائیں۔آئیے ترغیب کے لئے پیارے آقا،مکی مدنی مُصْطَفٰے  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ذوقِ عبادت کے بارے میں تین (3)روایات سُنتے ہیں تاکہ اُنہیں سُن کر ہم بھی اپنا مدنی ذہن بنائیں اور اس ماہِ مُبارَک کی آمد سے پہلے پہلے اپنے آپ کو عبادت و اِعْتِکاف کے لئے تیّار کر لیں۔

  1. اِذَا دَخَلَ شَهْرُ رَمَضَانَ شَدَّ مِئْزَرَهُ ثُمَّ لَمْ يَأْتِ فِرَاشَهُ حَتّٰى يَنْسَلِخَ جب ماہِ رَمَضان تشریف لاتا تو نبیِّ مکرَّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَعبادتِ الٰہی کیلئے کمربستہ ہوجاتے پھرسارا مہینا اپنے بسترِ مُنَوَّرپر تشریف نہ لاتے۔(شعب الایمان،باب فی الصیام،فضائل شہر رمضان،۳/۳۱۰،حدیث:۳۶۲۴)