Book Name:Istiqbal-e-Ramadan

اُسی سال دعوتِ اسلامی کا سورج طُلو ع ہوگیا اور دعوتِ اسلامی کے اوّلین مَدَنی مرکز گلزارِ حبیب مسجد (گلستانِ اوکاڑوی، باب المدینہ کراچی) میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پہلا اجتماعی اِعْتِکاف کِیا گیاکم وبیش60اسلامی بھائیوں نے اَمِیْرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ہمراہی میں اِعْتِکاف کرنے کی سَعادَت پائی،بڑھتے بڑھتے(تادمِ تحریر)یہ سلسلہ نہ صرف پاکستان بلکہ دُنیا کے مختلف مُمالک میں پہنچ گیا ہےیوں دُنیا کی بےشُمار مساجِد میں پورے ماہِ رَمَضَانُ الْمُبارَک  کے اور آخِری عَشرے کے اجتماعی اِعْتِکاف کا اہتمام کِیا جاتا ہے جن میں ہزارہا اسلامی بھائی مُعْتَکِف ہوکردیگر عبادات کے ساتھ ساتھ علمِ دِین حاصل کرتے اور سُنّتوں کی تَرْبِیَت پاتے ہیں نیز کئی مُعْتَکِفِیْناختِتامِ رَمَضَانُ الْمُبارَک پر چاند رات ہی سے عاشقانِ رسول کے ساتھ،1ماہ،12دن اور3دن کے لیے سُنّتوں کی تَرْبِیَت کے مَدَنی قافلوں کے مسافِر بن جاتے ہیں،اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ کئی عاشقانِ رمضان، اس اعتکاف کی برکتوں اورمدنی بہاروں کومزید سمیٹنے کے لیے ہاتھوں ہاتھ63روزہ مدنی تربیتی کورس،41روزہ مدنی انعامات و مدنی قافلہ کورس،12روزہ مدنی کورس بھی کرنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ہمیں بھی ان عظیم سعادتوں سے حصہ پانے کی بھرپور کوشش کرنی چاہئے،مشورہ ہے کہ آج ہی کسی ذِمہ داراسلامی بھائی سے رابطہ کر کے  اجتماعی اِعْتِکاف کا فارم حاصل کیجئے اور اچھی طرح پڑھ کر اُسے پُر کرکےجمع کروادیجئے۔

        اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ(کراچی) میں ہزاروں عاشقانِ رسول پورے ماہِ رمضان اورآخری عشرے کے اعتکاف کی سعادت حاصل کرتے ہیں،جو عاشقانِ رمضان عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ (کراچی) میں شیخِ طریقت، امِیْرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی صحبتِ بابرکت میں اعتکاف کرنے کے خواہشمند ہوں،وہ متعلقہ نگرانِ ڈویژن مشاورت یا نگرانِ کابینہ کی اِجازت سے اپنا فارم جلد جمع کروا دِیجئے تاکہ تاخیر کی صُورت میں جگہ کی کمی کی وجہ سے کوئی آزمائش نہ ہو۔

       اجتماعی اِعْتِکاف کی بھی خُوب مدنی بہاریں ہیں۔آئیے! بطورِ ترغیب اجتماعی اِعْتِکاف کی ایک مدنی