Book Name:Bandon kay Huquq

کرنے کے فضائل پڑھے جائیں اور ثواب کی نِیَّت سےبندوں کے حقوقکی اَدائیگی پر کمر بستہ رہا جائے۔فرمانِ مُصطَفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: لوگوں سے اچھا سُلُوک کرنا صدقہ ہے ۔ (مجمع الزوائد ، کتاب الادب ، با ب مداراۃ الناس ومن لایومن شرہ ، ج۸، رقم ۱۲۶۳۰، ص۳۸)

خوفِ خدا کا جام پیجئے!

(5)… بندوں کے حقوقکی اَدائیگی کے ساتھ ساتھ دیگر اچھے اَوصاف کو اَپنانے اور بُری عادتوں سے پیچھا چُھڑانے کا ایک اَہَم ذریعہ خوفِ خدابھی ہے۔حضرت سَیِّدُنا ابُوالحسن ضریررَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: کسی شخص کی سعادت مندی کی علامت یہ ہے کہ اسے بدبختی کا خوف لاحِق رہے ،کیونکہ خوفاللہ عَزَّوَجَلَّ اور بندے کے درمیان لگا م  ہے، جب کسی بندے کی لگام ٹُوٹ جائے تو وہ  ہلاک ہونے والوں کے ساتھ ہلاکت کا شکارہوجاتا ہے۔(احیاء العلوم ، کتاب الخوف والرجاء ج ۴، ص ۱۹۹)لہٰذا اس نعمتِ عظمیٰ کے حُصُول کی کوشش کی جائے، اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّاس کی برکت سے بندوں کے حقوقکی اَدائیگی کے ساتھ ساتھ دیگر نیک کام بھی ہماری  زندگی کا حصہ بن جائیں  گے۔

خوفِ خدا پیدا کرنے کا طریقہ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دل میں خوفِ خدا کی شمع جَلانے کاایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول اپنانا بھی ہے،کیونکہاللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا خوف رکھنے والے نیک لوگوں کی صحبت میں بیٹھنا بھی انسان   کے دل میں خوفِ خدا پیدا کرنے میں مددگارثابت ہوتا ہے۔ایسی صحبت پانے کیلئے اپنے شہر میں ہر جمعرات کو ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کومعمول بنائیے ، عاشقانِ رسول کے ساتھ ہر ماہ 3 دن کے مدنی قافلے میں سفراختیار کیجئے ،ہفتہ وار مدنی مُذاکرے میں شرکت اور مدنی انعامات پر عمل کیجئے،اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ اس کی برکت سے اپنی آخرت  بہتر بنانے کی