Book Name:Bandon kay Huquq

پاک اوراَحادیثِ مُبارَکہ میں اس کی بہت ترغیب دِلائی گئی  ہے اور ”ساری اُمّت کا اس پر اِتفاق ہے کہ صِلۂ رحم واجب ہےاور قَطعِ رحم حرام ہے“۔ (بہارِ شریعت ۳/۵۵۸)

ملازمین سے شفقت

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اپنے رِشتہ داروں سے صِلۂ رحمی کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر مسلمانوں کے حُقُوق کابھی خاص خیال رکھئے،خاص طور پر اپنے ملازمین کے حُقُوق کی ادائیگی میں ہرگز  کوتاہی  نہیں کرنی چاہیے، عُمُوماًبعض لوگ چھوٹی چھوٹی غلطیوں پر اپنے ملازمین کو ذلیل کرتے،گالیاں دیتے اور بعض نادان تو مار پیٹ پر اُترآتے ہیں، ایسے افراد اس حدیثِ پاک سے عبرت حاصل کریں۔

فرمانِ مُصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہے:خادموں سے بُرا سُلُوک کرنے والاجنّت میں داخل نہ ہوگا۔(مسندِ احمد، مسند ابی بکر صدیق، ۱/۲۰، حدیث:۱۳، ملخصاً) ملازمین سے ہمیشہ شفقت سے پیش آئیےاور جتنا ہو سکے ان کی خطاؤں کو درگزر  کیجئےکہ جو دوسروں پر رحم کرتا ہے،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ بھی اس پر رحم فرماتاہے،نیز ان کے حقوق کا خاص خیال رکھتے ہوئے  حُسنِ سُلُوک  سے پیش آنا،انہیں حقیر نہ جاننا،تیزمزاجی اور گالی گلوچ سے باز رہنا، مُقَرَّرہ وَقْت پر ان کو اُجرت دینا، اُجرت میں بِلااِجازتِ شرعی کمی نہ کرنا،بیماری میں ان کی عیادت کرنا ،ممکن ہو تو علاج مُعالجے میں ان کی مدد کرنا وغیرہ،ان باتوں کا بھی خیال رکھنا،ہم  پراَخلاقی طورپرضروری ہے۔

مَجْلسِ علاج کا تَعارُف:

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دعوتِ اسلامی  تبلیغِ قرآن وسُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ہے، جس میں ہزاروں اَجیر (مُلازمین)مختلف شُعبہ جات کے ذریعے نیکی کی دعوت عام کرنے میں  مصروفِ عمل ہیں۔اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّدعوتِ اسلامی کے شعبہ’’مجلسِ طِبّی علاج ‘‘کے تحت کئی مَقامات پرمحدود