Book Name:Aala Hazrat ka Ishq e rasool

عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سچی مَحَبَّت عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام" چوک درس "

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَعْلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے فُیُوض و بَرکات سے حِصّہ پانے کے لئے آپ بھی مَسلکِ اَعلیٰ حضرت کی ترجمانی کرنے والی،تبلیغِ قرآن و  سُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر مدنی اِنْعامات پر عمل اور مدنی قافلوں میں سفر کو اپنا اَوڑھنا بچھونا بنا لیجئے،نیز ذیلی حلقے کے 12مدنی  کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے 12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”چوک درس“بھی ہے۔یاد رہے کہ! دَرس  و بیان کے ذَریعے لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے  اور بُرائی سے مَنْع کرنے کی بہت فضیلت ہے،چُنانچہ

اللہعَزَّ  وَجَلَّ نے حضرتِ سیِّدُنا موسیٰ کَلِیْمُ اللہعَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی طرف وَحْی فرمائی کہ جس نے بھلائی کا حکم دِیا، بُرائی سے مَنْع کِیا اورلوگوں کو میری اِطاعت کی طرف بُلایا ،وہ قِیامت کے دن میرے عرش کے سائے میں ہو گا۔([1]) حُجَّۃُ الْاِسلام حضرت سیِّدُنا امام محمد غزالیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:نیکی کا حکم دینا اور بُرائی سے روکنا،دِین کا قُطبِ اعظم ہے،(یعنی ایسا اَہم رُکن ہے کہ اِس سے دِین کی تمام چیزیں وابَستہ ہیں)اِسی اَہَم کام کے لئے اللہ تعالٰی نے تما م اَنْبیائےکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو مَبعُوث فرمایا۔([2]) اللہعَزَّ  وَجَلَّ ہمیں چوک درس دینے یا سُننے کی سعادت نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ


 

 



[1]حِلْیَۃُ الْاولیاء، ۶ /۳۶ ،رقم:۷۷۱۶

[2]اِحیاءالْعُلوم،۲/۳۷۷