Book Name:Aala Hazrat ka Ishq e rasool

بھی حدائق بخشش پڑھنے اور اپنے پاس رکھنے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں۔الغرض حدائقِ بخشش  اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا وہ بلند پایہ کارنامہ ہے کہ جس کی بدولت عاشقانِ رسول  کے سِینوں میں عشقِ مصطفے کی  شمع  فروزاں ہے ۔دعوتِ اسلامی کے مکتبۃ المدینہ سے حدائق بخشش خریدکرپڑھئے ، آپ کے عشقِ رسول میں اضافہ ہوگا۔ ان شاء اللہ عزوجل

مکتبۃُ المدینہ کا قیام

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!عِشْقِ رسول کی شمع اپنے دل میں جلانے اور نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے  کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّدعوتِ اسلامی کم و بیش 97 شعبہ جات میں نیکی کی دعوت عام کرنے میں مصروف ہے ،اِنہی میں سے ایک مکتبۃُ المدینہ بھی ہے۔دورِ حاضر میں پیغامات کی تَرسِیْل اور کتب و رسائل کی اِشاعت کے لئے جدید ذرائع اور وسائل کا اِسْتِعْمال بڑی تیزی کے ساتھ عام ہوتاجارہاہے،ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ ان جدید ذرائع کو نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے یا دِیگر جائز مقاصد کے لئے ہی استعمال کِیا جاتا، مگر افسوس کہ بعض باطل قوّتوں نے اِن ذرائِعِ اِبلاغ کو اپنے مَفادات کی تکمیل کا ہتھیار بنا لِیا، جس کی مدد سے وہ شب و روز اپنے گُمراہ کُن عَقائد کی تَروِیج و اِشاعت کرکے بَھولے بھالے مسلمانوں کو راہِ حق سے ہٹانے میں مَصروف ہیں۔ اَلْغَرض ایک طرف بے عملی کا سیلاب اپنی تباہیاں مَچا رہا تھا تو دوسری طرف بد عقیدگی کے خَوفناک طُوفان کی ہَولناکیاں بربادی کے بھیانک مَناظر پیش کررہی تھیں، لہٰذاشیخِ طریقت،اَمِیرِ اہلسنَّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابُو بلال محمد الیاس عطّارقادِری رَضَوِی ضِیَائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس پُرفِتَن حالات میں بھی بَد عقیدگی کے اس سیلاب کے آگے بند باندھنے کی اَنتھک کوششیں فرمائیں بالآخر آپ کی مُخلِصانہ کوششیں رنگ لائیں اوراَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ۱۴۰۶ھ بمطابق 1986 ء میں تبلیغِ قرآن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کا شاندار آغاز ہوگیا۔دعوتِ اسلامی کے اس شُعْبے