Book Name:Aala Hazrat ka Ishq e rasool

والوں کے ذہن میں پیدا ہونے والی اُلجھنوں کے جوابات،حَرام وحلال کے ضروری مسائل،بُزُرگوں کی اِیمان اَفروز حکایاتاور اِس کے علاوہ بہت سی مُفِیْد معلومات کا خزانہ موجود ہے، لہٰذا آج ہی اِس کتاب کو مکتبۃُ المدینہ کے بستے سے ھَدِیَّۃً طَلَب فرما کر خُود بھی اِس کا مُطالَعہ فرمائیے اور دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی اِس کی ترغیب دِلائیے۔دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اِس کتاب کو رِیڈ(یعنی پڑھا)بھی جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ (Downloadور پرنٹ آؤٹ (Print Out) بھی کِیا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدائقِ بخشش کا تعارف!

اعلیٰ حضرت،امام اہلسنت،مولانا شاہ احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کابے مثال نعتیہ دیوان”حدائقِ بخشش“ہے۔ ولیٔ کامل اور امامِ عشق  ومحبت کے نوکِ قلم سے نکلا ہوا ہر ایک شعر قرآن و حدیث کاسچاترجمان اورناموسِ مصطفٰے، صحابہ واہل ِبیت اوراولیائے کرام  رِضْوَانُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن  کی عظمتوں کا سچا محافظ اور ان کے فیوض و برکات کا سرچشمہ ہے۔چونکہ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کو اردو کے علاوہ دیگر زبانوں میں بھی کامل عبور حاصل تھا،اس لئے  آپ نے اُردو کے علاوہ عربی اور فارسی وغیرہ زبانوں میں بھی نعتیں تحریر فرمائی ہیں۔اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے اپنے اس نعتیہ دیوان میں فصاحت  وبلاغت کے وہ دریا بہائے کہ زمانے کے کئی نامی گرامی  شاعر وادیب،حدائقِ بخشش  کامطالعہ کرتے ہیں تو ان کی عقلیں دَنگ ر ہ جاتی ہیں اور وہ داد و  تحسین دئیے بغیر نہیں رہ پاتے۔

شیخِ طریقت، اَمِیرِ اہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّارقادِری رَضَوِی ضِیَائیدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو حدائقِ بخشش سےاس قدر لگاؤ ہے کہ آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے بیانات و مدنی مذاکروں میں وقتاً فوقتاً حدائقِ بخشش کے اشعار پڑھتے ہیں بلکہ اپنے مریدین ومتعلقین کو