Book Name:Aala Hazrat ka Ishq e rasool

سے زیادہ دنیا کے پیچھے نہیں جاتا ۔جو لوگ  عشقِ مُصْطَفٰے کو دُنیا کی مرغوب چیزوں پر ترجیح دیتے ہیں، انہیں یہ عظیمُ الشان انعامات حاصل ہوتے ہیں:

1.    اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ایسے لوگوں کے دِلوں میں ایمان راسخ  فرمادیتا ہے۔

2.     ان کا خاتمہ  بھی اچھا ہوتاہے ۔ 

3.    اللہ عَزَّ  وَجَلَّ حضرتِ جبریلِ امین  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کے ذریعے ایسے لوگوں کی مدد فرماتا ہے۔

4.          اِنہیں ہمیشہ رہنے والی جنّتوں میں داخل فرمائے گا، جن کے نیچے نہریں بہتی  ہیں۔

5.    ایسے لوگ  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے پسندیدہ بندے کہلاتے ہیں ۔

6.    منہ مانگی مرادیں پاتے ہیں، بلکہ امیدوخیال  سے  بھی بڑھ کر نعمتیں پاتے ہیں۔

7.    سب سے بڑی خوشخبری یہ کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ان سے راضی ہوجاتا ہے۔  (ماخوذ از تمہید الایمان:۶۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اعلٰی حضرت کا تعارف

اعلیٰ حضرت،امامِ اہلسنت،مولانا شاہ امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی ولادتِ باسعادت، بریلی شریف کے مَـحَـلَّـه جَسُولی میں 10 شَوّالُ المُکَرَّم۱۲۷۲ہِجری بمطابق 14 جُون 1856 عیسوی کو ہفتہ کے دن ظہر کے وقت ہوئی۔([1])اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے اس آیۂ کریمہ سے اپنا سِنِّ ولادت نکالا ہے:

اُولٰٓىٕكَ كَتَبَ فِیْ قُلُوْبِهِمُ الْاِیْمَانَ وَ اَیَّدَهُمْ بِرُوْحٍ مِّنْهُؕ- (پ۲۸،المجادلۃ:۲۲)

 تَرْجَمَۂ کنز الایمان:یہ ہیں جن کے دلوں میں اللّٰہ نے اِیْمان نَقْش فرمادِیا اور اپنی طرف کی رُوح سے اُن کی مدد کی۔


 

 



[1]حیاتِ اعلیٰ حضرت،۱/۵۸بتغیر