Book Name:Aala Hazrat ka Ishq e rasool

مدنی بہار:

دعوتِ اسلامی کے عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے آخری عشرے کے سنّتوں بھرے اِجتماعی اعتکاف میں شریک، ایک اسلامی بھائی کا کہنا ہے کہ ایک رات میں سویا تو میری قسمت انگڑائی لے کر جاگ اُٹھی ،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ میں نے خواب میں اِمامِ اَہلسُنَّت ، مُجَدِّدِ دین ومِلّت، عالِمِ شَرِیْعَت، پیرِطریقت، حضرتِ علامہ مولیٰنا الحاج الحافِظ القاری شاہ امام اَحمد رَضا خان  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ   کا دِیدار کیا ۔میں نے دیکھا کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نماز پڑھارہے ہیں اور آپ کے پیچھے وَجِیہ چہروں والے کچھ لوگ نماز ادا کررہے ہیں، جن کے سروں پر سبزسبز عمامے اور بدن پر سنّت کے مطابق سفید لباس تھے ۔ پھر میری آنکھ کھل گئی۔ جب معلومات کیں تو پتا چلا کہ سبزسبز عمامہ دعوتِ اسلامی والے سجاتے ہیں اوران کے امیر،شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہیں۔پھر مجھے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا رسالہ ’’تذکرۂ امام احمدرضا‘‘ پڑھنے کا موقع ملا۔ دل تو پہلے ہی مطمئن تھا،امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  سے مَحَبَّت دیکھ کر میں اور بھی متأثر ہوااورامیرِاہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ہاتھوں بیعت ہوکر عطّاری بن گیا ۔ اب اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ میں دعوتِ اسلامی کے اجتماعی اعتکاف میں شریک ہونے کی سعادت پارہا ہوں اور میں سبزسبز عمامہ سجانے اور سُنَّت کے مطابق ایک مٹھی داڑھی شریف سجانے کی بھی نیّت کرتا ہوں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!بَیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنَّت کی فضیلت ، چند سُنّتیں اورآداب بَیان کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتا ہوں۔تاجدارِ رسالت،شَہَنْشاہِ نُبُوَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے:جس نے میری سُنَّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ