Book Name:Tauba Karnay Walon kay Waqiyat

کے غَضَب اوراس کے نتیجے میں اِیمان کی بَربادی وغیرہ سے خوف زَدَہ رہنے کا نام خوفِ خُدا ہے۔(کفریہ کلمات.... ص: ۲۶) خوفِ خدا سے متعلق تفصیلی معلومات یعنی خوفِ خدا کیا ہے؟ خوف کا ادنی، اعلیٰ اور درمیانہ درجہ، خوفِ خدا کا نتیجہ، خوفِ خدا کی برکات، خوفِ خدا سے رونے کی فضیلت، خوفِ خدا کے حصول کے طریقے، انبیاء و سید الانبیاء عَلَیۡہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور ملائکہ، صحابہ و اولیاء کا خوفِ خدا، خوفِ خدا پیدا کرنے والی چند آیات وغیرہ کا علم حاصل کرنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب"احیاء العلوم جلد4 "کا مطالعہ کیجئے۔ یاد رہے! کہ صِرْف قَبْر وحَشْر اور حساب ومیزان وغیرہ کے حالات سُن یا پڑھ کر مَحض چند آہیں بھر لینا ... یا...اپنے سَر کو چند مرتبہ اِدھر اُدھر پِھرا لینا ...یا... کَفِّ افسوس مل لینا ...یا پھر ... چند آنسو بہا لینا ہی کافی نہیں، بلکہ اس کے ساتھ ساتھ خوفِ خدا عَزَّ  وَجَلَّکے عملی تَقاضوں کو پُورا کرتے ہوئے گُناہوں کا تَرک کردینا اور اِطاعت ِ الٰہی میں مَشغول ہوجانا، اُخْروِی نَجات کے لئے بے حد ضروری ہے اور جو لوگ خوفِ خداکے سبب اِرْتِکابِ گُناہ سے اِجْتناب کرتے ہیں،اللہعَزَّ  وَجَلَّ  ان کے گُناہوں کو مُعاف فرماکر اپنا مُقرَّب ومحبوب بنالیتاہے ۔چُنانچہ

عبدُ اللہ بن مُبارک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی توبہ

حضرت عبدُ اللہ بن مُبارَک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  ایک عام سے نوجوان تھے،آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کوایک کنیز سے عِشْق ہو گیا تھا اور مُعامَلہ کافی طُول پکڑ چُکا تھا۔سخت سردیوں کے موسِم میں ایک بار دِیدار کے اِنتِظار میں اس کنیز کے مکان کے باہَر ساری رات کھڑے رہے یہاں تک کہ صُبح ہو گئی۔ رات بے کا ر گُزرنے پر دل میں مَلامت (شرمندگی)کی کَیفیَّت پیدا ہو ئی اور اس بات کا شِدَّت سے اِحْساس ہوا کہ اس کنیز کے پیچھے ساری رات برباد کر دی مگر کچھ ہاتھ نہ آیا ، کاش! یہ رات عِبادت میں گُزاری ہوتی ۔ اس تصوُّر سے دل کی دنیا زَیر وزَبَر ہو گئی اورآپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کے قلب میں مَدَنی انقِلاب برپا ہو گیا۔