Book Name:Tauba Karnay Walon kay Waqiyat

نِظامُ الاَوْقات سے مُتَعَلِّق کسی بھی قسم کا مَسئلہ یاتجویز ہو تو مَجلس کے اَراکین وذِمّہ داران سے عالمی مدنی مرکز،فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں فون یا اس ای میل ایڈریس (prayer@dawateislami.net)پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ مکتب کے مخصوص اَوْقات میں تَوقِیت مکتب میں بالمُشافَہ رَہْنُمائی بھی لی جا سکتی ہے۔

اللہ کرم ایسا کرے تُجھ پہ جہاں میں

اے دعوتِ اِسْلامی تری دُھوم مچی ہو

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!       صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بارہ (12)مدنی کام کیجئے!

آپ سے  مَدنی اِلْتِجا ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے ہر دَم وابستہ رہیے اورنیکی کے کاموں میں مزید تَرقّی کیلئے دعوتِ اسلامی کےبارہ(12) مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصّہ لیجئے۔ان 12مدنی کاموں میں سے ایک  مدنی کام نمازِ فجر کے بعد  مَدَنی حَلْقہ بھی ہے۔ جس میں روزانہ،کم از کم تین(3) آیاتِ قراٰنی کی تلاوت مع ترجمہ کَنْزُالایمان وتفسیر خزائنُ العرفان/تفسیرنُورُالعِرفان/تفسیر صِراطُ الجِنان،درسِ فیضانِ سُنَّت (4صفحات)اورمنظوم شَجْرہ قادِریہ،رَضَویہ،ضیائیہ،عطاریہ پڑھاجاتاہے،قرآنِ مجیدکو پڑھنے پڑھانےاور سیکھنے سکھانے کے کثیرفَضائل وبَرکات ہیں۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جب بھی مدنی حلقے میں شریک ہوں یا ویسے ہی تلاوتِ قرآنِ مجید کے ساتھ ساتھ  ترجَمۂ کنز الایمان اور تفسیرِ خزائن العرفان وغیر ہ پڑھنے کی سعادت نصیب ہوتو  خُوب ٹھہر ٹھہر کر اور اس کے مَعانی میں غور وفکرکرتے ہوئے اس کی تِلاوت کرنی چاہیے۔اس کے علاوہ مدنی حلقے میں فیضان ِ سُنَّت کے 4 صفحات  کا دَرْس بھی دیا جاتا ہے ۔جس میں    شرکت کی برکت سے حُصولِ عِلْمِ دین کے ساتھ ساتھ گُناہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کا ذِہْن بھی بنتا ہے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مدنی حلقے میں مَنْظُوم شجرہ شریف بھی پڑھا جاتا ہے اور شجرہ شریف کے تو کیا کہنے کہ مشائخِ کِرام کا یہ دستور رہا ہے کہ وہ