Book Name:Tauba Karnay Walon kay Waqiyat

آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  نے خالِص توبہ فرمائی، کنیز کی مَحَبَّت سے جان چُھڑائی،اپنے پروَرْدْگار عَزَّ  وَجَلَّ سے لَو لگائی اورقلیل ہی عرصے میں وِلایَت کی اَعْلیٰ مَنْزِل پائی اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے شان اِس قَدربڑھائی کہ    ایک بار والِدۂ ماجِدہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا،آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کی تلاش میں نکلیں تو ایک باغ میں گُلْبُن یعنی گُلاب کے پودے کے نیچے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کو اس طرح مَحوِ خواب (یعنی سوتا) مُلاحَظَہ کیا کہ ایک سانپ مُنْہ میں نَرگِس کی ٹہنی لئےمَگس رانی کر رہا ہے یعنی آپ کے وُجُودِ مَسْعُود پر سے مکّھیا ں اُڑا رہا ہے۔(تذکرۃ الاولیاء ج۱ص۱۶۶) اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔ (پردے کے بارے میں سوال جواب ، ص۳۴۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

عشقِ مجازی کی تباہ کاریاں

میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو!دیکھاآپ نے!عشقِ مجازی کی آگ میں سُلگنے والےایک نوجوان پراللہعَزَّ  وَجَلَّ  کا کیسا کرم ہواکہ اس  نے خالِص توبہ کی اورعشقِ حقیقی کا جام پی کر مرتبۂ وِلایَت حاصل کرلیا۔ عشقِ مجازی کا ایسا عجیب و غریب مُعامَلہ ہے کہ عُمومًا جوایک بار اس کی لپیٹ میں آ گیا،اُس کا بچ نکلنا دُشوار ہوتا ہے۔آج کل(ہمارے مُعاشَرے میں بھی) عشقِ مَجازی کی خُوب ہوا چل رہی ہے،اِس کی سب سے بڑی وَجہ اَکْثر مُسلمانوں میں اِسْلامی مَعْلومات کی کمی اوردینی ماحول سے دُوری ہے۔اِسی سبب سے ہر طرف گناہوں کاسیلاب اُمنڈآ یا ہے! T.V، موبائل اور اِنٹر نیٹ وغیرہ میں عِشْقِیہ فلموں اور فِسقیہ ڈراموں کودیکھ کریاعشق بازِیوں کی مُبالَغہ آمیزاَخباری خبروں نیز ناولوں،بازاری ماہناموں، ڈائجیسٹوں میں فَرضی عِشقیہ اَفْسانوں کو پڑھ کر یا کالجوں اور یو نیورسٹیوں کی مخلوط(جہاں لڑکا لڑکی ساتھ ہوں ایسی) کلاسوں میں بیٹھ کر نامَحرم رِشْتے دار وں کے ساتھ خَلَط مَلَط ہوکر آپَس میں بے تکلُّفی کی دَلدَل کے اَندر