Book Name:Tauba Karnay Walon kay Waqiyat

اِخْتیارکرنا اِنْتہائی ضَروری ہے،اگرہم اچھی صُحْبت اَپنانے میں کامیاب ہوگئے تو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ  توبہ میں حائل تمام رُکاوٹیں دُور ہوجائیں گی اور ہم نیکیوں کے عادی بن جائیں گے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!       صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !اچھی صُحْبت کی بَرَکت سے توبہ پر اِسْتِقامت پانے،نیکیوں کی عادت بنانے ،خود بھی گناہوں سے بچنے،دوسروں کوبھی گُناہوں سے بچانے اورنیکی کے رستے پر لانے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے ،اپنےشہر میں ہونے والے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اجتماع میں پابندیِ وَقْت کے ساتھ شرکت فرما ئیے ،ہر ماہ عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلے میں سفر اَپنائیے اور مدنی اِنْعامات پر خُود بھی عمل کیجئے اور دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی ترغیب دِلائیے ۔

مجلسِ توقیت کا تعارُف :

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّدعوتِ اسلامی نیکی کی دعوت عام کرنے اور سُنَّتوں   کی دُھومیں مَچانے کیلئے 95 سے زائد شُعْبہ جات میں کام کررہی ہے ۔اِنہی  میں سے ایک شُعْبہ ’’مَجلسِ تَوقیت ‘‘بھی ہے ،جس نے علمِ توقیت کے ذَرِیْعے  نمازوں کے اَوْقات ،طُلُوع وغُروب اورسمتِ قِبْلہ کی دُرُسْت مَعْلُومات نَقْشہ کی صُورت میں  جمع کی ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مجلسِ تَوقیت نے اب تک نہ صِرْف عِلْم ِتَوقیت کے اُصُول و قَوانین کے مُطَابِق  بے شُمار شہروں کے اَوْقَاتُ الصَّلٰوۃ کے نَقْشہ جات تیار کئے ہیں بلکہ اس سلسلے میں مزید ایک قَدَم بڑھاتے ہوئے تبلیغِ قراٰن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کی مایہ ناز مجلس آئی ٹی کے تَعاوُن سے ایک ایسا سافٹ وئیر بنام’’اَوقاتُ الصَّلٰوۃ ‘‘بھی مُتعارَف کروایا ہے  جو کمپیوٹر اور موبائل وغیرہ پر دُرُسْتْ نمازوں کے وَقْت کی نِشاندہی میں حَدْ دَرَجہ مُفیدہے۔چُنانچہ کمپیوٹر(ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشن،Desktop Application)کے ذَرِیْعے دُنیا بھر کے تقریباً 27لاکھ مَقامات جبکہ موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے تقریباً 10ہزار مَقامات کے لئے دُرُسْت اَوْقاتِ نماز و سَمتِ قِبْلہ بآسانی مَعْلُوم کر سکتے ہیں۔