Book Name:Tauba Karnay Walon kay Waqiyat

سَجانے اور رَمَضانُ الْمبارَک میں دعوتِ اسلامی کے10دن کے اجتماعی اعتکاف میں بیٹھنے کی اچّھی اچّھی نیّتیں کیں ۔ قادِریہ رضویہ سلسلے میں بیعت ہوکر حضور ِغوثِ اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْاَکرَم کے مُرید بن گئے۔فلموں وغیرہ کی تقریباً 40ہزار روپے مالیت کی ویڈیو سی ڈیزضائِع کردیں ۔ مِنی سینما کی جگہ پر مکتبہ قائم کیا، جس میں مکتبۃُ المدینہ کا سامان یعنی کتابیں، وی سی ڈیز وغیرہ رکھیں اور رِزْقِ حَلال کمانے میں مَصْروف ہوگئے۔اللہعَزَّ  وَجَلَّ انہیں اور ہمیں اِسْتِقامت نصیب فرمائے ۔(غیبت کی تباہ کاریاں، ص: 332)

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کواِختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنَّت کی فضیلت اور چند سُنّتیں اور آداب بیان کرنے کی سعادَت حاصِل کرتا ہوں۔

تاجدارِ رسالت،  شَہَنشاہِ نُبُوَّت، مصطَفٰے جانِ رَحمت،شَمعِ بزمِ ہدایت ،نَوشَۂ بز مِ جنت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کا فرمانِ جنت نشان ہے: جس نے میری سُنَّت سے  مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی ا و ر جس نے مجھ سےمَحَبَّت کی وہ  جنت  میں میرے ساتھ ہو گا ۔(اِبنِ عَساکِر ج۹ص۳۴۳)

سینہ تری سُنَّت کا مدینہ بنے آقا

جنّت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

''ایک چپ ہزار سکھ'' کے بارہ حُرُوف کی نسبت سے بات چیت کرنے کے 12 مَدَنی پھول

(1)مسکرا کر اور خندہ پیشانی سے بات چیت کیجئے (2) مسلمانوں کی دلجوئی کی نیّت سے چھوٹوں کے ساتھ مُشفِقانہ اور بڑو ں کے ساتھ مُؤدَّ با نہ لہجہ رکھئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  ثواب کمانے کے ساتھ ساتھ دو نوں کے نزدیک آپ مُعزَّز رہیں گے (3)چاہے ایک دن کا بچّہ ہو اچّھی اچھی نیّتوں کے ساتھ اُس سے بھی آپ جناب سے گفتگو کی عادت بنایئے ۔ آپ کے اخلاق بھی اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  عمدہ ہوں گے اور بچّہ بھی آداب سیکھے گا (4)جب تک دوسرا بات کر رہا ہو ،اطمینان سے سنئے۔ اس کی بات کاٹ