Book Name:Tauba Karnay Walon kay Waqiyat

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کتاب میں توبہ کی اَہَمیَّت وفضائل،سچی توبہ کی تعریف ،توبہ پر اِسْتِقامت پانے کے طریقےنیز توبہ میں حائِل ہونے والی رُکاوَٹیں اوران کا حَل جاننے کے ساتھ ساتھ سچی  توبہ کرنے والے بُزرگانِ دین رَحِمَھُمُ اللہُ الْمُبِیْنکےاِیمان اَفروز 55واقعات بھی اپنی بہاریں لُٹارہے  ہیں۔ لہٰذا آپ بھی اپنی مَصْروفیات سے وَقْت نکال کر  اس کتاب کا بغور مُطالَعہ فرما لیجئے، اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّ ا س کی  ڈھیروں  برکتیں حاصل ہوں گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!       صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بیان کا خُلاصہ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج کے بیان میں ہم نے تَوْبہ کرنے والوں کے واقعات اور ضمناً کچھ  مَدَنی پُھول سُننے کی سَعادَت حاصل کی۔اگر بَتقاضائے بَشَرِیَّت  ہم سےکوئی گُناہ سَرزَد ہوجائے تو فوراً اپنے رَبّعَزَّ  وَجَلَّ سے ڈرتے ہوۓ سچے دِل سے تَوْبہ کرلینی چاہیے۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ ہماراخوفِ خُدارکھنا اوراس کی بارگاہ میں رُجُوع لانا،اس کے دربار میں ہماری سِفارش کرے گا۔یاد رکھئے! تَوبہ کا مطلب یہ ہر گز نہیں کہ وَقْتی طور پر اپنے گُناہوں پر ندامت کا اِظْہار کیا جاۓ اورپھرسے  گُناہوں کا سلسلہ  شُروع کردیاجائے بلکہ سچی تَوْبہ وہی ہے کہ  جس کے بعد گُناہ نہ کرنے کا پُخْتَہ اِرادہ ہو۔  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  ایسی تَوْبہ کرنے والوں کو ہی پسند فرماتاہےاوران کی تمام خَطاؤں کومُعاف فرماتاہے ۔یادرکھئے! توبہ کے اس قدرفَضائل سُن کراگرہمارا ذِہْن بنا تو شیطان ہرگز نہیں چاہے گا کہ ہم ان فضائل کو پانے میں کامیاب ہوجائیں بلکہ وہ ہمیں بہکانے کیلئے طرح طرح کے ہتھکنڈے اِسْتعمال کرکے ہمیں بہکانے کی کوشش کرے گا، مگر ہمیں  اس کے واروں سے بچنے کی بھرپُور کوشش کرنی ہوگی۔نَفْس وشیطان  کے مَکْروفَریب سے بچنے کےطریقے جاننے اورخُودکو سُنَّتوں  کے سانچے میں ڈھالنے کیلئے اچھی صُحْبت