Book Name:Siddiq e Akbar ka Khauf e Khuda

اِرشاداتِ عالیہ کے مَدَنی پھولوں کی خوشبؤوں سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو مہکانے کے مُقدّس جذبے کے تحت مَجلِس مَدَنی مُذاکرہ ان مَدَنی مُذاکروں کو تحریری آڈیواور ویڈیو گلدستوں کی صورت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اب تک مَجلِس مَدَنی مُذاکرہ کم و بیش 319 آڈیو کیسٹیں اور ویڈیو سی ڈیز اور 5 تحریری مَدَنی مُذاکرے پیش کرنے کی سَعَادَت حاصل کر چکی ہے اور مزید کوششیں جاری ہیں۔ ان مَدَنی مُذاکروں کو سننے سے عقائد و اعمال اور ظاہر و باطن کی اِصلاح، محبت ِالٰہی و عشقِ رسول کی لازوال دولت کے ساتھ ساتھ نہ صِرْف شرعی، طبّی، تاریخی اور تنظیمی معلومات کا لاجواب خزانہ ہاتھ آتا ہے بلکہ مزید حُصُولِ عِلْمِ دین کا جذبہ بھی بیدار ہوتا ہے۔

بارہ(12) مدنی کاموں میں حصہ لیجئے

دعوتِ اسلامی کے سُنَّتوں  بھرے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے والے اسلامی بھائی دیگر مدنی کاموں کے ساتھ ساتھ ذَیْلی حلقےکے 12 مدنی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیتے ہیں،ذیلی حلقے کے 12مدنی کاموں میں سے ایک کام ہفتہ وار مدنی مذاکرہ بھی ہے ۔ مدنی مذاکرہ کوئی نئی چیز نہیں بلکہ عین قرآنِ پاک کی تعلیمات اور میٹھے میٹھے آقا، مکّی مدنی مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی  سنّت  کے مطابق ہے  ،چنانچہ  اللہ عَزَّوَجَلَّ  ارشاد فرماتاہے :

وَّ ذَكِّرْ فَاِنَّ الذِّكْرٰى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِیْنَ(۵۵) (پ۲۷،الذّٰریات:۵۵)

                                    تَرْجَمَۂ کنز الایمان:اورسمجھاؤکہ سمجھانامسلمانوں کوفائدہ دیتاہے۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّمدنی مذاکرے میں بھی  اَمِیْرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہاپنی صحبت میں بیٹھنے والے