Book Name:Siddiq e Akbar ka Khauf e Khuda

خَوْفِ خُدا  جیسی صِفَتِ عظیمہ کو اپنانے کی جِدّوجُہْد میں لگ جائیں، کیونکہ اگر ہم اپنے اندر خَوْفِ خُدا پیدا کرنے میں کامیاب ہوگئے ،تو اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ گناہوں سے بھی چھٹکارا نصیب ہوگااور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی رِضا بھی نصیب ہوگی،خَوْفِ خُدا کی اس عَظِیْم نعمت کے حُصُول کے لئے عملی کوشش کے سلسلے میں اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ 6اُمور مدد گار ثابت ہوں گے ۔آئیے اِنتہائی توجہ کے ساتھ سُنیے۔

خوفِ خدا کے حصول کے لئے 6 مددگار اُمور

1.   ربّ تعالٰی کی بارگاہ میں سچی توبہ اوراِس نعمت کے حُصُول کی دعا کرنا ۔

2.   قرآن ِعظیم واَحَادِیْثِ مُبَارَکہ میں وارد ہونے والے خَوْفِ خدا عَزَّ  وَجَلَّ کے فضائل پیش ِنظر رکھنا۔

3.   اپنی کمزوری وناتوانی کو سامنے رکھ کر جہنّم کے عذابات پر غور وتفکر کرنا۔

4.   خَوْف ِ خُدا عَزَّ  وَجَلَّ کے بارے میں اللہ والوں کے حالات کا مطالعہ کرنا۔

5.   اپنے اعمال کے مُحَاسبے کی عادت بنانے کے لئے روزانہ  فکرِ مدینہ کرنا  ۔

6.   ایسے اسلامی بھائیوں  کی صحبت اختیار کرنا، جو اس صِفَتِ عظیمہ سے متصف ہوں۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!واقعی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کا خوف رکھنے والے نیک اسلامی بھائیوں  کی صحبت میں بیٹھنا بھی انسان کے دل میں خَوْف ِ الٰہی بیدار کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے،کیونکہ انسان جس قسم کی صحبت اختیار کرتا ہے،اسی قسم کے اثرات اس پر مُرَتَّب ہوتے ہیں۔چنانچہ

نبیِ ذیشان ، مکّی مدنی سُلطان ،رحمتِ عالمیان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اسی طرف اشارہ کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:اچھے اور بُرے مُصَاحِبْ(ساتھی ) کی مثال ، مُشْک اٹھانے والے اور بھَٹّی جھونکنے والے کی طرح ہے ، کَسْتُورِی اٹھانے والا تمہیں تُحفہ دے گا یا تم اس سے خریدو گے یا تمہیں اس سے عُمدہ