Book Name:Siddiq e Akbar ka Khauf e Khuda

خوشبو آئے گی ، جبکہ بھَٹّی جھونکنے والا یا تمہارے کپڑے جلائے گا یا تمہیں اس سے ناگوار بُو آئے گی۔(صحیح المسلم،،ص۱۱۱۶،رقم الحدیث ۲۶۲۸)

صحبت یا ماحول انسان پرکیسے اثر انداز ہوتا ہے اس کو یوں سمجھیں کہ اگر ہمیں کبھی کسی میّت والے گھر جانے کا اِتّفاق ہوا ہو تو وہاں کی فَضَا پر چھائی ہوئی اُدَاسی دیکھ کر کچھ دیر کے لئے ہم بھی غمگین ہوجائیں گے اور اگر کسی شادی پر جانے کا اتّفاق ہوا ہو تو خوشیوں بھرا ماحول ہمیں بھی کچھ دیر کے لئے مَسْرُور کر دے گا۔بالکل اسی طرح اگر کوئی شخص غفلت کا شکارہو کر گناہوں پر دلیرہو جانے والے لوگوں کی صحبت میں بیٹھے گا ،تو غالب گمان ہے کہ وہ بھی بہت جلد اُنہی کی مانندہوجائے گا اور اگر کوئی شخص ایسے لوگوں کی صحبت اختیار کریگا، جن کے دل خَوْفِ خُدا عَزَّ  وَجَلَّ سے مَعْمُور ہوں، ان کی آنکھیں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے ڈر سے روئیں، تو یقینی طور پر یہی کَیْفِیَّات اس شخص کے دل میں بھی سَرایَت کر جائیں گی،اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ۔ رہا یہ سوال کہ فی زمانہ ایسی صحبتیں کہاں مل سکتی ہیں؟ تو آپ سے مدنی التجاہے کہ اس سوال کا جواب حاصل کرنے کے لئے آپ چند مدنی پھول اپنے دل کے مدنی گلدستے میں سجالیجئے:

اپنے شہر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں  بھرے اجتماع میں اوّل تا آخر شرکت کی سَعَادَت حاصل کریں ۔ جہاں تلاوتِ قرآن،نعتِ رسولِ مقبول،سُنّتوں بھرے بیانات،ذِکرُاللہ ،رو رو کر مانگی جانے والی دعائیں، سرور ِ عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں پیش کیا جانے والادرود وسلام، پھر سُنّتیں وآداب سیکھنے اوردعائیں یاد کروانے کے حلقے وغیرہ، یہ سب کچھ ہمارے دل ودماغ میں مدنی انقلاب برپا کر دے گا ،اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّ ۔ اس کے علاوہ سُنَّتوں  بھرے ہفتہ واراجتماع میں آپ کو اس پُر فِتن دور میں بھی ،کثیر عاشقانِ رسول ایسے ملیں گے جو سرکار ِ دوعالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ