Book Name:Siddiq e Akbar ka Khauf e Khuda
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!خَوْفِ خُدا اورعِشْقِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی دولت پانے کا ایک طریقہ عاشقانِ رسول کے ہَمراہ سُنَّتوں کی تربیت کے مدنی قافلوں میں سفر بھی ہے ۔ مدنی قافلوں میں سفر کے دوران ہمیں اپنے طرزِزندگی پر غَوروفِکْر کا موقع مُیَسّر آئے گا ،اپنی آخرت کو بہتر سے بہتر بنانے کی خواہش پیدا ہوگی، جس کے نتیجے میں اب تک کئے جانے والے گناہوں کے اِرْتِـکَاب پر نَدَامت محسوس ہوگی ، گناہوں پر ملنے والی سزاؤں کا تَصَوُّر کر کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے،دوسری طرف اپنی ناتوانی وبے کسی کا احساس دامن گِیْر ہوگااوراگر دل زندہ ہوا توخَوفِ خدا کے سبب آنکھوں سے بے اختیار آنسوچَھلک کررُخساروں پر بہنے لگیں گے،ان مدنی قافلوں میں مسلسل سفر کرنے کے نتیجے میں فُحُش کلامی اور فُضُول گوئی کی جگہ زبان سے درودوسلام جاری ہوجائے گا اور یہ زبان تلاوتِ قرآن ،حمد ِ الٰہی اور نعتِ رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی عادی بن جائے گی ، دنیا کی مَحَبَّت میں ڈُوبا ہوا دِل آخرت کی بہتری کے لئے بے چین ہوجائے گا،نیزوقت کی دولت کو مَحْضْ دنیا کمانے کے لئے صَرْف کرنے کے بجائے اپنی آخرت کی بہتری کے لئے خدمتِ دین میں صَرْف کرنے کا شُعُور نصیب ہوگا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ان مدنی قافلوں نے بے شمار نوجوانوں کی زندگی میں مدنی انقلاب برپا کیا ہے۔ آیئے اس ضمن میں ایک مدنی بہارسُنتے ہیں۔ چنانچہ،
باب المدینہ (کراچی)کے علاقے محمود آباد(چنیسر گوٹھ) کے مُقِیْم اسلامی بھائی اپنی گناہوں بھری زندگی سے تائب ہونے کے احوال کچھ اس طرح بیان کرتے ہیں: بدقسمتی سے مجھے بچپن ہی میں بُرے