Book Name:Siddiq e Akbar ka Khauf e Khuda
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آئیے اب ہمسَیِّدُنا صِدِّیْقِ اَکْبَر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکا فکرِ آخرت سے بھر پور خُطبہ سنتے ہیں تاکہ ہم پر مزید عِیاں ہوکہ سَیِّدُنا صِدِّیْقِ اَکْبَر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کتنے نیک، مُتَّقِی اور خوف ِخُدا وفِکْرِآخرت رکھنے والے تھے ۔چنانچہ
دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 686 صفحات پر مشتمل کتاب ”فیضانِ صِدِّیْقِ اَکْبَر“کے صفحہ 436 پر ہے:حضرتِسَیِّدُنا عبدُاللہ بن عُکَیْم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ ایک بارحضرتِسَیِّدُنا ابُوبَکْر صِدِّیْق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے ایک طَوِیْل خُطبہ دیا،حمد وثَنا کے بعد ارشاد فرمایا:اے لوگو! میں تمہیں پرہیزگاری کی وَصِیَّت کرتاہوں اور یہ بھی کہ تم اُس ذاتِ بَرحَق کی ایسی حمد وثنا کروجیسی حمد وثنا کرنے کا حق ہےاور یہ کہ تم خَوفِ خُدا کے ساتھ ساتھ اُس کی رَحْمَت پر بھی نظر رکھواورربّ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں گِڑ گِڑا کر مانگو،کیونکہاللہعَزَّ وَجَلَّ نے حضرتِسَیِّدُنا زَکَرِیّا عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اوراُن کے خاندان والوں کی تعریف کی ہے، چنانچہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ارشادفرماتاہے :
اِنَّهُمْ كَانُوْا یُسٰرِعُوْنَ فِی الْخَیْرٰتِ وَ یَدْعُوْنَنَا رَغَبًا وَّ رَهَبًاؕ-وَ كَانُوْا لَنَا خٰشِعِیْنَ(۹۰) (پ۱۷، الانبیاء:۹۰)
تَرْجَمَۂ کنز الایمان : بیشک وہ بَھلے کاموں میں جلدی کرتے تھے اور ہمیں پکارتے تھے اُمِّیْد اور خوف سے اور ہمارے حضور گڑگڑاتے ہیں۔
اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے بندو! اچھی طرح سمجھ لو،اللہ تعالیٰ نے حق کے بدلے تمہاری جانوں کو گِروِی رکھ لیاہے اور اِس پر تُم سے پکّا وعدہ بھی لے لیا ہےاور تم سےآخرت کے بد لے دُنیا کو خرید لیا ہے