Book Name:Siddiq e Akbar ka Khauf e Khuda

یہ تمہارے ربّ عَزَّ  وَجَلَّ  کی کتاب ہے،جس کا نُور نہیں بجھتا،اِس کے عَجَائِبات ختم نہیں ہوتے ،اس کے قول کی تَصْدِیْق کرو اور اس کی کتاب سے نَصِیْحَت حاصل کرو، تم اِس نُور سے تاریک دن کے لیے روشنی حاصل کرو، اس نے تمہیں اپنی عِبَادَت کے لیےپیدا فرمایا ہے اور تم پر کِرَامًا کَاتِـبِـیْن  فِرِشتوں کو مُقَرَّر فرمادیاہےجو تمہارے اعمال سے باخبرہیں۔ اے خُدا کے بندو! خُوب جان لو کہ تم صُبْح وشام موت کی طرف بڑھ رہے ہو،تم سے مَوْت کا عِلْم پوشیدہ رکھاگیاہے، اگر تم اپنے مُقَرَّرَہ اوقات کو رب عَزَّ  وَجَلَّ  کی رِضا والے کاموں میں صَرْف کرسکتے ہوتوضرور کرو، مگر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے حکم کے بِغَیر تم ہرگزایسا نہیں کرسکتےاور موت کے آنے سے قبل اپنے وقت کو اچھے کاموں میں صَرْف کردو،کہیں ایسا نہ ہوکہ یہ وقت تمہیں بُرے اعمال میں مَصْرُوف کردےاورکئی قومیں ایسی تھیں جنہوں نے اپنے قیمتی وقت کوضائع کیا اور اپنے مَقْصَد کو بھول گئیں،لہٰذا ایسے لوگوں کی پیروی سے بچو، جلدی کرواور نَجات پانے کی کوشش کرو،یقیناً تمہارے پیچھے بہت تیز رفتار موت لگی ہوئی ہے جوبہت جلد آکرہی رہے گی۔(شعب الایمان ، باب فی الزھد وقصر الامل، فصل فیما بلغنا عن الصحابۃالخ،  حدیث: ۱۰۵۹۴، ۷/۳۶۴، مستدرک،    کتاب التفسیر، تفسیر سورۃ الانبیاء،حدیث: ۳۴۹۹،  ۳/۱۴۰)

یا ربّ! میں تیرے خوف سے روتا رہوں ہر دم

دیوانہ شَہَنْشَاہِ مدینہ کا بنا دے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                              صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اس سے پہلے کہ ہماری سانسوں کی آمدورفت رُک جائے اور سوائے افسوس کے ہمارے دامن میں کچھ بھی نہ ہو،ہمیں چاہئے کہ اپنی آخرت کی بہتری کے لئے