Book Name:Siddiq e Akbar ka Khauf e Khuda

اورمدنی چینل کے ناظرین کی اصلاح کے ساتھ ساتھ ان کی تَرْبِیَتْ کرتے نیز مختلف موضوعات مثلاً ًعقائد واعمال ، شَرِیْعَت وطریقت ، فقہ و طب، تاریخ و آثار،اَورادو وَظَائف ،گھریلوو مُعَاشرتی مسائل نیز تنظیمی مشکلات سے مُتَعَلِّق پُوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی ارشادفرماتے ہیں ۔یوں دیکھا جائے تو مَدَنی مذاکرہ بڑی پیاری نعمت ہے کہ اس کے ذریعے ہمیں ایک ولیِ کامل کی  بابرکت صحبت نصیب ہوتی ہے،نیز علم کی راہ میں سفرکرنے ،علمِ دین کی محفل میں شرکت کرنےاور مسجد میں وقت گزارنے کی وجہ سے اجر و ثواب کا خزانہ بھی ہاتھ آتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                              صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چندسُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتا ہوں ۔تاجدارِ رسالت ، شَہَنْشاہِ نُبوّت ، مُصْطَفٰے جانِ رَحْمَت، شَمْعِ بَزمِ ہدایت ،نَوشَۂ بَزمِ جنّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

سینہ تری سُنَّت کا مدینہ بنے آقا

جنَّت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

آیئے! ” کاش!جنّتُ الْبقیع ملے“کے پندرہ حُرُوف کی نسبت سے سونے،جاگنے کے 15 مَدَنی پھول سماعت کیجئے۔

سونے،جاگنے کے 15 مَدَنی پھول


 

 



[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،۱/۹۷،حدیث:۱۷۵