Book Name:Siddiq e Akbar ka Khauf e Khuda
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے فَضْل وکَرَم سے دعوتِ اسلامی دن بدن تَرَقِّی کی مَنَازِل طے کرتی جارہی ہےاوراس کےشُعْبَہ جات اور مجالس میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات میں سے ایک شعبہ”مَجْلِسِ مدنی مذاکرہ “بھی ہے۔
کہا جاتا ہے کہ ’’علم بے شمار خزانوں کا مجموعہ ہے،جن کے حصول کا ذریعہ سُوال ہے۔‘‘شیخِ طریقت، اَمِیْرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے اس قول کو عملی جامہ پہناتے ہوئے تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی مقصد کی تکمیل کے لئے سُوال جَواب کا ایک سلسلہ شروع کیا،جسے تنظیمی اصطلاح میں”مدنی مذاکرہ“ کہا جاتا ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ شیخِ طریقت، اَمِیْرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے مخصوص انداز میںسُنَّتوں بھرے بیانات اور علم و حکمت سے بھرپُور مَدَنی مُذاکروں کے ذَرِیعے کچھ ہی عرصے میں بے شُمار مسلمانوں کے دلوں میں مَدَنی اِنقِلاب برپا کر دیا ہے۔ آپ کی صحبتِ بابَرَکت سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے کثیراسلامی بھائی وقتاً فوقتاً مختلف مقامات پر ہونے والے مَدَنی مُذاکروں میں عقائد و اَعمال، فضائِل و مَنَاقِب، شریعت و طریقت، تاریخ وسیرت، سائنس وطِبّ، اَخلاقیات و اِسلامی معلومات، معاشی و معاشرتی و تنظیمی معاملات اور دیگر بہت سے موضوعات کے مُتَعَلِّق مختلف قسم کے سُوالات کرتے ہیں اور شیخِ طریقت، اَمِیْرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ انہیں حکمت آموزو عشقِ رسول میں ڈُوبے ہوئے جوابات سے نوازتے ہیں۔
شیخِ طریقت،اَمِیْرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکےان عَطاکردہ دِلچسپ اورعلم و حِکْمَت سے لَبْریز