Book Name:Siddiq e Akbar ka Khauf e Khuda

باعث چڑیا کو دیکھ کر  فرمایا کرتے:کاش! ابو بکر بھی تیری طرح ہوتا،کبھی خوفِ خدا کی بناپر یوں فرماتے :کاش!میں مومن کا بال ہوتا،کبھی خوفِ خدا کی بناپر یوں فرماتے :کاش!میں درخت ہوتا،خوفِ خدا کی بناپر آپ نے پیے ہوئے دودھ کی قے کر دی،کاش! صدیقِ اکبرکے صدقے میں ہمیں بھی سچی توبہ کی توفیق نصیب ہو جائے ،کاش!صدیقِ اکبرکے صدقے میں اپنی کمزوری اور ناتوانی کا احساس ہو جائے،جہنم کے عذابات کا تصور قائم ہو جائے،کاش!ہم اپنے اعمال کا روزانہ محاسبہ کرنے والے ہو جائیں۔اٰمِیْن بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہُ تَعَالیٰ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

خَوْفِ خُدا کے بارے میں مزید معلومات کیلئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 160 صفحات پر مشتمل کتاب بنام ”خوفِ خدا“ کا مطالعہ کیجئے۔خوفِ خدا کے موضوع پر یہ بہت ہی بہترین کتاب ہے جس میں خوفِ خدا کے فضائل،اسے حاصل کرنے کے طریقے اور اس موضوع پر بُزرگانِ دین کے ڈھیروں اقوال اور واقعات کو جمع کیا گیا ہے ۔آپ بھی اس کتاب کو ھَدِیَّةً حاصل کرکے نہ صرف خود پڑھیں بلکہ اپنے عزیزوں کو تحفے کے طور پر پیش کریں ۔ اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّ اس کو پڑھنے سے خوفِ خُدا اور تقویٰ و پرہیزگاری کا انمول خزانہ ہاتھ آئے گا۔ سَیِّدُنا صِدِّیْقِ اَکْبَر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کی سیرت کا ایک پہلو آپ کا بے پناہ عِشْقِ رسول بھی ہے۔آپ کے عشقِ رسول میں ڈوبے ہوئے واقعات کا مُطَالَعَہ کرنے کے لئے شیخِ طریقت، اَمِیْرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ ”عَاشِقِ اَکْبَر“ بے حد مُفید ہے،جس میں صِدِّیْقِ اَکْبَر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے مَحَبَّتِ رسول کی خاطر اپنا تَن مَن دَھن قربان کرنے کے احوال پڑھ کر آپ کی آنکھیں نَم ہوجائیں گی ۔ اللہعَزَّ  وَجَلَّ  ہمیں خوفِ خُدا اور عشقِ مصطفےٰ کی دولت سے مالامال فرمائے ۔اٰمین بِجَاہِ النَّبِیِّ الۡاَمِیۡن صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد