حضرت علامہ مفتی سراج الدین  احمد سعیدی صاحب سے تعزیت

حضرت علّامہ مفتی سراج احمد سعیدی صاحب سے تعزیت

شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت   دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ   نے حضرت علّامہ مولانا مفتی سراج احمد سعیدی صاحب کے صاحبزادوں مولانا احمد رضا قادری ، مولانا حامد رضا مدنی ، محمد ساجد عطّاری کی امّی جان ، عبدُالمصطفےٰ سعیدی اور عبدالمجتبیٰ سعیدی کی بہن کے انتقال پر تمام سوگواروں سے تعزیت فرمائی ، مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اور ایصالِ ثواب کرتے ہوئے فرمایا : اللہ پاک نے حضرت سیِّدُنا داوٗد  علٰی نَبِیِّنَا وعلیہ الصَّلٰوۃ وَالسَّلام  کو وحی فرمائی : اے داوٗد! بنی اسرائیل سے کہو! جس نے ایک نَماز بھی چھوڑی وہ مجھ سے قِیامَت کے دن اس حال میں ملے گا کہ میں اس پر غَضَب فرماؤں گا۔ (فیضانِ نَماز ، ص443 ، 444بحوالہ الزھر الفائح ، ص27) ایصالِ ثواب کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت حاصل کیجئے ، ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں حاضری کا معمول بنا لیجئے ، بالغان جبکہ عاقل بھی ہوں اپنی جیب سے 2500روپے کے رسائل مکتبۃُ المدینہ سے خرید کر ایصالِ ثواب کے لئے تقسیم فرمائیں ، اِنْ شَآءَ اللہ آپ کو بھی ثواب ملے گا اور مرحومہ کا بھی بیڑا پار ہوگا۔ ایصالِ ثواب کی نیّت سے کم اَز کم 12مدنی مذاکروں میں سوال جواب شروع ہونے سےایک گھنٹہ 12منٹ تک شرکت کی نیّت بھی فرما لیجئے۔

حضرت مولانا احمد رضا شامی مدنی کے بھائی کے انتقال پر تعزیت

شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت   دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ   نے محمد اکرم عطّاری (کراچی) کے انتقال پر اِن کے بچّوں جنید عطّاری ، محمد حسن عطّاری ، محمد رضا عطّاری ، محمد حسان عطّاری ، ان کے بھائی حاجی طاہر عطّاری اور حضرت مولانا احمد رضا شامی مدنی (استاذُ الحدیث مرکزی جامعۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی) سمیت تمام سوگواروں سے تعزیت فرمائی اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے ایصالِ ثواب بھی کیا۔

کرکٹر محمد سمیع کے والدِ محترم کے انتقال پر تعزیت

شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت   دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ   نے کرکٹر محمد سمیع کے والدِ محترم محمد شفیع (کراچی)کے انتقال پر اِن سے اور اِن کے بھائیوں محمد رفیع ، محمد وسیع اور محمد ذیشان اختر سمیت تمام سوگواروں سے تعزیت فرمائی اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے ایصالِ ثواب بھی کیا۔

شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت   دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ   نے ان کے علاوہ کئی عاشقانِ رسول کے انتقال پر تعزیت ، دعائے مغفرت و ایصالِ ثواب ، جبکہ کئی بیماروں اور دُکھیاروں کے لئے دُعائے صحّت و عافیت فرمائی ہے ، تفصیل جاننے کے لئے اس ویب سائٹ “ دعوتِ اسلامی کے شب و روز “ news.dawateislami.net کا وزٹ فرمائیے۔


Share

Articles

Comments


Security Code