کولیسٹرول میں مفید غذائیں

گزشتہ ماہ ’’کولیسٹرول اور اس کے اسباب‘‘ کے متعلق مضمون شائع ہوا تھا ، ذیل میں کولیسٹرول کے متعلق مُفید غذائیں بیان کی جا رہی ہیں :

کولیسٹرول کے لئے مفید چیزیں:مختلف پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کریں کہ ان میں کولیسٹرول نہیں ہوتا۔ مثلاً : * بھنڈی کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں بھی مفید ہے([1])   * فالسا کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے([2]) * سیب کولیسٹرول کو بڑھنے سے روکتا اور کم کرتا ہے۔ ([3])موٹاپے سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ روزانہ سیب کھانے کی عادت کولیسٹرول کو شریانوں میں اکٹھا ہونے سے بچاتی ہے * اِنجیر بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کے مریض کے لئے مفید ہے([4])* روزانہ صبح لہسن کا استعمال کولیسٹرول کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے * روزانہ کچی گاجر (Carrot)کھانے سے کولیسٹرول کی مقدار ٹھیک رہتی ہے * مالٹا (Orange)کولیسٹرول کو کنٹرول کرتا ہے ، روزانہ مالٹے کا جوس استعمال کرنے سے وٹامن Cکی کثیر مقدار حاصل ہوتی ہے جو جسم میں مضر ِصحت کولیسٹرول کی مقدار کو بڑھنے نہیں دیتا * خوبانی ایسے اجزا (Ingredients) سے بھرپور پھل ہے جو فائدہ مند کولیسٹرول کو بڑھاتا ہے * سرخ انگور(Red Grapes) بھی کولیسٹرول کم کرنے کے لئے بہترین پھل ہے ، یہ امراضِ قلب (Heart Diseases) سے بھی تحفّظ فراہم کرتا ہے۔ طبّی تحقیق(Medical Research)کے مطابق سرخ انگوروں کا چھ ہفتے تک روزانہ مناسب مقدار میں استعمال مُضرّ ِصحت کولیسٹرول میں14 فی صد تک کمی لاتا ہے * ایک طِبّی تحقیق کے مطابق اسٹرابری کا روزانہ استعمال جسم میں نقصان دہ کولیسٹرول کو 4سے 10فیصد تک کم کرتا ہے * بادام (Almond) کولیسٹرول سے پاک ہوتے ہیں ، بادام LDL کولیسٹرول کی سطح کم کرتے ہیں([5])  * کھانے میں سلاد کا استعمال کرنا کولیسٹرول کے لئے مفید ہے * ریشے دار غذائیں مثلاً : کیلے ، انگور ، چیری وغیرہ استعمال کیجئےکہ ان کی وجہ سے کولیسٹرول اور چربی خون میں جذب (Absorb) ہوجاتے ہیں اور خون میں کولیسٹرول کا لیول مناسب رہتا ہے * مختلف تیلوں کا استعمال بھی فائدہ مند ہے مثلاً مکئی کا تیل ، سورج مکھی کا تیل اور مونگ پھلی کا تیل۔ زیتون کا تیل (Olive Oil)بغیر پکائے کھانا مفید ہے اور یہ کولیسٹرول کو بھی کم کرتا ہے۔ ([6]) ایک طبّی تحقیق کے مطابِق زَیتون شریف کا تیل کولیسٹرول کے مریض کیلئے مفید ہے کیوں کہ وہ زائد گندے کولیسٹرول کو خون سے خارج کرتا ہے([7])  * بغیر چکنائی والے دہی میں اسپغول کا چھلکا ڈال کر صبح ایک بڑے چمچ کی مقدار استعمال کریں * روزہ شوگر لیول ، کولیسٹرول اور بلڈپریشر میں اعتدال لاتا ہے اور اس کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے (Heart Attack) کا خطرہ نہیں رہتا ([8])  * 6 ماشہ  گُوگل(ایک درخت کا خوشبو دار گوند)نیم گرم پانی میں حل کرکے دن میں چار دفعہ  مریض کو پلائیں * ستّو  کولیسٹرول کے لئے مفید ہے * مریض کو چاہئے کہ دن میں دو بار 500 ملی گرام خشک ادرک استعمال کریں۔ میتھی کا فائدہ:ایک تحقیق کے مطابق روزانہ میتھی کے دانے استعمال کرنے سے کولیسٹرول اور ٹرائی گلیس رائڈز (Triglycerides) میں کمی آتی اور دل کی بیماریوں کا امکان کم ہوجاتا ہے۔ ([9])  مچھلی اور کولیسٹرول: ضروری مقدار سے زائد کولیسٹرول والوں کیلئے بھی مچھلی کھانا مفید ہے۔ مگر تیل میں تَلی ہوئی دیگر غذاؤں کی طرح تلی ہوئی مچھلی بھی مُضرِّ صحت ہے۔ کوئلہ پر سینکی ہوئی مچھلی بہت مفید ہے کہتے ہیں کہ مِعدہ میں ایسی مچھلی کی موجودگی میں اگر بلڈ کولیسٹرول کا مریض خون ٹیسٹ کروائے گا تو خون میں کولیسٹرول کی مقدار میں کمی ظاہر ہوگی۔ ([10])  مچھلی کا تیل:اِس کے استِعمال سے خون کی نالیوں میں پیدا ہونے والی ابتِدائی رُکاوٹوں جن سے شِریانوں (یعنی دل کی چھوٹی رگوں) کی سختی کی وجہ سے عارِضۂ قلب (یعنی دل کی بیماری)  کا اندیشہ ہوتا ہے ، (اس) سے تحفُّظ مل جاتا ہے۔ مچھلی کا تیل خون کی رگوں کی دیواروں کو گڑھوں اور رُکاوٹوں سے بچاتا ہے کیونکہ ان ہی مقامات پر کولیسٹرول جمتا اور دَورانِ خون کیلئے رُکاوٹ بنتا ہے۔ ([11])

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ*ماہنامہ  فیضانِ مدینہ ، کراچی



([1])   ماہنامہ  فیضانِ مدینہ ، جمادی الاولیٰ1438 ، ص36

([2])   گرمی سے حفاظت کے مدنی پھول ، ص18 ملخصاً

([3])   ماہنامہ  فیضانِ  مدینہ ، ربیع الآخر1438 ، ص29

([4])   گھریلو علاج ، ص113 ملخصاً

([5])   بیٹا ہو تو ایسا! ، ص33 ، 34

([6])   گھریلوعلاج ، ص53

([7])   فیضانِ سنت ، 1 / 625ملخصاً

([8])   صراط الجنان ، 1 / 293

([9])   میتھی کے50مدنی پھول ، ص6ملخصاً

([10])   گھریلو علاج ، ص34

([11])   مچھلی کے عجائبات ، ص39ملتقطاً

 


Share

کولیسٹرول میں مفید غذائیں

تحریری مقابلے میں مضمون بھیجنے والوں کے نام

مضامین بھیجنے والے اسلامی بھائیوں کے نام : مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ کراچی : محمد مدثر بن امیر عالم عطاری (درجہ خامسہ)  ہدایت اللہ بن منطور احمد  (درجہ سادسہ)    ابو حنظلہ محمد احمد بن عبد الوحید  (درجہ خامسہ )  فرقان شبیر بن شبیر احمد(دورۂ حدیث)محمد آفتاب بن حاجی نور محمد(درجہ سادسہ )دانیا ل بن جاوید  (تخصص  فی الحدیث) محمد ابو بکر رضوی (مدرس امامت کورس    ) افضال احمد تبسم بن غلام مصطفیٰ (تخصص فی الحدیث) لیاقت علی بن گل محمد (درجہ سادسہ) متفرق جامعاتُ المدینہ(للبنین) :  محمد عمیر عطاری مدنی (مدرس فیضانِ غوث اعظم ولیکا سائٹ کراچی)نصر اللہ بن ظفر اللہ (فیضانِ مشتاق کراچی) محمد آصف رضا عطاری (فیضانِ اوکاڑوی  کراچی)  محمد مزمل بن صغیر(فیضانِ بہار ِمدینہ  اورنگی ٹاؤن کراچی)  عبد اللہ فراز بن محمد طفیل سیال (درجہ ثانیہ ، فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور ) غلام مصطفےٰ عطاری(درجہ ثانیہ ،  جامعۃ المدینہ ، مال روڈ لاہور) حافظ افنان عطارى بن منصور عطارى (درجہ ثانیہ ، فیضانِ بخاری کراچی)    مضامین بھیجنے والی اسلامی بہنوں کے نام : جامعۃ المدینہ للبنات مدینہ کالونی بورے والا :  بنتِ احسان الحق (دورۂ حدیث)بنتِ مقبول عطاریہ (دورہ ٔحدیث )بنتِ اختر عطاریہ (دورۂ حدیث) ، بنتِ انصر (دورۂ حدیث) ، بنتِ سرفراز خان ( درجہ ثانیہ ) ، جامعۃ المدینہ للبنات شاہدرہ بہالپور : بنتِ محمد نجیب ، بنتِ جاوید  عطاریہ ،  بنتِ میر افضل ، بنتِ ہارون ( درجہ ثالثہ) جامعۃ المدینہ للبنات مکہ کالونی  لاہور :   بنتِ صدیق ، بنتِ مصطفیٰ ، بنتِ اصغر علی ،  بنتِ  محمد قاسم (درجہ رابعہ)  بنتِ  عمران ، جامعۃ المدینہ للبنات نشاط کالونی لاہور :  بنتِ رشید ( درجہ ثانیہ)بنتِ شفاقت (درجہ ا ولیٰ ) بنتِ ظہور احمد (درجہ ثالثہ ) بنتِ محمد اقبال (معلمہ) ، جامعۃ المدینہ بہار مدینہ فیصل آباد : بنتِ شاہد نثار ، بنتِ طارق محمود (دورۂ حدیث ) بنتِ طیب (دورۂ حدیث  )  بنتِ طیب  (درجہ خامسہ) ، جامعۃ المدینہ للبنات ملتان : بنتِ اسلام الدین (درجہ ثالثہ) بنتِ جمیل (درجہ ثالثہ)بنت  فرحت (درجہ اولیٰ) بنتِ اسماعیل ، بنتِ لیاقت علی (درجہ ثالثہ) ، جامعۃ المدینہ فیضانِ ابو ہریرہ کراچی :  بنتِ دلشاد  (درجہ  اولی ٰ) بنتِ سلیم الدین (درجہ  اولیٰ) بنتِ عبد اللہ ، بنتِ ندیم ،  جامعۃ المدینہ  فیضانِ غزالی کراچی : بنتِ منصور (درجہ ثانیہ)   بنتِ حفیظ اللہ  خان نیازی ،  جامعۃ المدینہ فیضانِ مرشد  کھارادر کراچی :   بنتِ غلام رسول (درجہ اولیٰ) ، بنتِ محمد امین (درجہ اولیٰ) ، جامعۃ المدینہ انوارِ  طیبہ کراچی :   بنتِ ارشاد (درجہ ثالثہ) بنتِ نور محمد ، جامعۃ المدینہ فیضانِ بہار شریعت نواب شاہ : بنتِ یعقوب ، بنتِ احمد قادری (درجہ  رابعہ) بنتِ شوکت علی ، جامعۃ المدینہ کنز الایمان چنیوٹ : بنتِ الطاف حسین  مدنیہ ، اُمِّ فروا ، جامعۃ المدینہ عبدالغفار منزل حیدر آباد : اُمِّ خضر مدنیہ (معلمہ) ، بنتِ ذوالفقار عطاریہ ، جامعۃ المدینہ حاصل پور :   بنتِ سردار محمد (درجہ  رابعہ) ، بنتِ محمد عزیز (درجہ  رابعہ) ، جامعۃ المدینہ فیضانِ رضا کراچی : بنتِ محمد اسماعیل  (فیضانِ شریعت) ،   بنتِ محمود( فیضانِ شریعت)متفرق جامعاتُ المدینہ (للبنات) : بنتِ یوسف(فیضانِ فاطمۃ الزہراء چنیوٹ)  بنتِ منور خان (جامعۃ المدینہ للبنات اٹک) ، بنتِ اقبال(فیضانِ کنز الایمان فیصل آباد) ، بنتِ غلام مصطفیٰ (فیضانِ محدث ِاعظم فیصل آباد) ، بنتِ اشفاق (درجہ ثانیہ ، جامعۃ المدینہ للبنات ملتان) ،    بنتِ محمد حسن  (درجہ اولیٰ ، فِیض عطار آگرہ تاج ) ، بنتِ محمد اسلم(فیضانِ  میمونہ ٹنڈو آدم) ، بنتِ اقبال(فیضانِ آمنہ اٹک) ، بنتِ جاوید (فیضانِ شریعت ، فیضانِ مرشد نواب شاہ) ،  بنتِ عمر (دورۂ حدیث ، فیضانِ رضا) ، بنتِ محمد یونس عطاریہ (درجہ  ثالثہ ) ، بنتِ ثاقب (جامعۃ   المدینہ للبنات سیالکوٹ) بنتِ لیاقت علی(جامعۃ المدینہ للبنات اگو کی سیالکوٹ) ، بنتِ زاہد(امطارِ مدینہ) ، بنتِ فیاض (خوشبوئے عطار  واہ کینٹ) ،  بنتِ محمد ظہیر ( درجہ رابعہ ، چمن ِعطار )  ، بنتِ شریف(فیضان ِعبدالرزاق  حیدر آباد) ،  بنتِ اشرف عطاریہ مدنیہ (جامعۃ المدینہ للبنات ، گوجرہ) ، بنتِ پرویز  احمد(فیضانِ غوث و رضا  راولپنڈی)۔ بنتِ یوسف عطاریہ مدنیہ (کراچی) بنتِ ارشد عطاریہ (کراچی)۔


Share

Articles

Comments


Security Code