فرائیڈ فش

اجزائے ترکیبی:

٭مچھلی 300 گرام ٭انڈا ایک عدد

٭نمک حسبِ ذائقہ ٭ کٹی ہوئی لال مرچ دو چائے کے چمچ

٭کٹا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچ ٭سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ

٭بیسن تین چائے کے چمچ ٭میدہ دو چائے کے چمچ

٭یلو فوڈ کلر ¼ یعنی چوتھائی چمچ

٭مچھلی  دھونے کے لئے لیموں کا رس حسبِ ضرورت ٭ادرک لہسن کا پانی ڈیڑھ چمچ

٭اجوائن¼چمچ ٭گرم مسالا ایک چائے کا چمچ۔

ترکیب:

(1)تین سو گرام مچھلی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔

(2)برتن میں ڈال کراچھی طرح نمک اور لیمن جوس لگا کر پانی سے دھولیں۔

(3)اس کے بعد مچھلی کو کسی صاف برتن میں ڈال کر اوپر سے انڈا، نمک،کٹی ہوئی لال مرچ  ،کٹا ہوا دھنیا،گرم مسالا، بیسن، میدہ، پیلا رنگ، لیموں کا رس، ادرک،لہسن کا پانی اور اجوائن ڈال کراچھی طرح مِکس کرکے پندرہ سے بیس مِنٹ کے لئے رکھ دیں۔ رکھنے کے بعد کڑاہی میں تیل گرم کر کے مسالا لگی مچھلی کو گرم تیل میں ڈال دیں ۔

(4)ہلکابراؤن(Light Brown)ہونے تک فرائی کریں۔

لیجئے!مزیدارفرائیڈ فِش تیار ہے ۔سلاد اور چٹنی کے ساتھ کھائیے اورمہمانوں کو پیش کیجئے۔

_______________________

٭اُمِّ عائشہ عطّاریہ مدنیہ


Share

Articles

Comments


Security Code