دعوتِ اسلامی کی مدنی خبریں

دعوتِ اسلامی کی مدنی خبریں

*مولانا عمر فیاض عطّاری مدنی

ماہنامہ فیضانِ مدینہ جنوری 2023ء


پاکستان بھر میں 9 مقامات پر

دستارِ فضیلت اجتماعات کا انعقاد

سال 2022ء میں فارغُ التحصیل ہونے والے

1234 مدنی علمائے کرام کی دستار بندی کی گئی

24 اکتوبر 2022ء کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستان بھر میں 9مقامات پر ” دستارِ فضیلت اجتماعات “ کا انعقاد کیا گیا جن میں درسِ نظامی ( عالم کورس ) مکمل کرنے والے مدنی علمائے کرام ، ان کے سرپرستوں اور دیگر عاشقان رسول نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دستار بندی کی مرکزی تقریب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہوئی جس کے آغاز میں استاذُ الحدیث مفتی محمد حسان عطّاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے علمِ دین سیکھنے سکھانے کے فضائل بیان کئے جس کے بعد شیخِ طریقت امیر اہل سنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری  دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے فارغ التحصیل ہونے والے مدنی اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے دین کی خوب خدمت کرنے کی ترغیب دلائی۔اختتام پر دستار بندی کا سلسلہ ہوا جس میں  جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت مولانا حاجی عبید رضا عطّاری مدنی  مُدَّ ظِلُّہُ العالی  ، مفتیانِ کرام ، اساتذۂ کرام ، نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطّاری اور اراکینِ شوریٰ نے فارغُ التحصیل ہونے والے علمائے کرام کے سروں پر دستار سجائی اور انہیں دعاؤں سے نوازا۔  واضح رہے کہ سال 2022ءمیں فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ میں 1133 درس نظامی کے ،  75 تخصص فی الفقہ کے ، 20تخصص فی الحدیث کے اور 6تخصص فی الاقتصادیات کے اسلامی بھائی شامل تھے۔

جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت مولانا حاجی عبید رضا عطّاری مدنی

کا دورہ  بنگلہ دیش

اجتماعات میں بیانات ، جلوسِ میلاد اور مدنی مشوروں میں شرکت سمیت دیگر مصروفیات شیڈول کا حصہ رہیں

جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت ، شہزادۂ عطّار مولانا حاجی عبید رضا عطّاری مدنی  مُدَّ ظِلُّہُ العالی  06 اکتوبر 2022ء کو دینی کاموں اور خصوصی طور پر اجتماعِ میلاد میں شرکت کرنے کے لئے کراچی ایئر پورٹ سے روانہ ہوکر بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ پہنچے۔ جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے بنگلہ دیش کے مختلف شہروں ( چٹاگانگ کے مقامی کمیونٹی ہال ، چٹاگانگ کی جمعیۃ الفلاح مسجد ، A.G.B گراؤنڈ ، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈھاکہ ، ریلوے گراؤنڈ سیدپور ، سیدپور نیلفماری ، میرپورکے مقامی کمیونٹی ہال ، ہوبی گنج عید گاہ گراؤنڈ ، اسکول گراؤنڈ کومیلا ) میں منعقد ہونے والی محافلِ میلاد اور سنّتوں بھرے اجتماعات میں بیانات کئے۔ اس کے علاوہ جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت نے چٹاگانگ میں علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں اور چٹاگانگ میں حضرت امانت شاہ رحمۃُ اللہِ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی جہاں فاتحہ خوانی اور ایصالِ ثواب کا سلسلہ ہوا۔ دورانِ شیڈول جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت نے 12ربیعُ الاوّل کو بنگلہ دیش میں دعوتِ اسلامی کے مرکزی جلوس میں شرکت کی اور عاشقانِ رسول کے ساتھ ” مرحبا یامصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم “ کے نعرے لگائے۔

یونیورسٹی آف سندھ جامشورو میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد

نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطّاری  مُدَّ ظِلُّہُ العالی  نے

سنّتوں بھرا بیان فرمایا

13 اکتوبر 2022ء کو یونیورسٹی آف سندھ جامشورو کے آڈیٹوریم میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطّاری  مُدَّ ظِلُّہُ العالی  نے سیرتِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ اجتماعِ میلاد میں یونیورسٹی آف سندھ کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد صدیق ، پروفیسر ڈاکٹر محمد صاحبداد سکندری ، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف لینگویجز ( عربی و فارسی ) اور دیگر پروفیسرز سمیت اسٹوڈنٹس اور مقامی افراد و شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر اراکینِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطّاری اور حاجی قاری ایاز عطّاری بھی موجود تھے۔ اجتماعِ میلاد میں بیان کرتے ہوئے نگرانِ شوریٰ نے فرمایا کہ جب اسٹوڈنٹس تعلیمی اداروں سے اللہ پاک اور اس کے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی محبت اور دین کا دُرست سبق لےکر جائیں گے تو یہ جہاں پر بھی ہوں گے مظلوم کی مدد کریں گے اور رشوت کے سَدِّ باب کی کوشش کریں گے۔ آخر میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے نگرانِ شوریٰ کو یادگاری شیلڈ کا تحفہ پیش کیا جبکہ نگرانِ شوریٰ نے وائس چانسلر کو مکتبۃُ المدینہ کی کتاب ” سیرتِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم تحفے میں دی۔

سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈو جام سندھ میں

اجتماعِ میلاد کا انعقاد

نگرانِ شوریٰ  نے سنتوں بھرا  بیان فرمایا

شعبۂ تعلیم دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 19اکتوبر 2022ء کو سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈو جام سندھ میں جشنِ ولادتِ مُصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے سلسلے میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیسر ڈاکٹر عبد المبین لودھی ، ڈائریکٹر اسپورٹس انوار احمد خانزادہ سمیت ٹیچرز ، اسٹوڈنٹس ، مقامی افراد ، رُکنِ شوریٰ حاجی قاری ایاز عطّاری ، شعبہ تعلیم کے نگران عبدُالوہاب عطّاری اور دیگر ذمّہ داران نے شرکت کی۔ اجتماع میں نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطّاری  مُدَّ ظِلُّہُ العالی  نے سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ انسان کی کامیابی صرف تعلیم سے نہیں بلکہ کردار سے ممکن ہے ، لہٰذا اللہ پاک کے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرتِ مبارکہ پر عمل پیرا ہوکر کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ نگرانِ شوریٰ نے وقت کی قدر بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ جس نے وقت کی قدر کی وقت اُسے قدر والا بنا دیتا ہے اور جس نے وقت کو ضائع کیا وقت اُسے ضائع کردیتا ہے۔

مدرسۃُ المدینہ بالغان کی جانب سے ختمِ قراٰن کے سلسلے میں ملک و بیرونِ ملک سنّتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد

نگرانِ شوریٰ نے عالمی مدنی مرکز میں سنّتوں بھرا بیان فرمایا

16اکتوبر 2022ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃُ المدینہ بالغان کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ” ختمِ قراٰن “ کے سلسلے میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قراٰنِ کریم پڑھانے والے معلمین اور عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطّاری  مُدَّ ظِلُّہُ العالی  نے ” قراٰنِ کریم پڑھنے ، سمجھنے اور اس کا عامل بننے “ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدرسۃُ المدینہ بالغان کی اہمیت بیان کی۔ یہ اجتماع مدنی چینل کے ذریعے ملک و بیرونِ ملک سینکڑوں مقامات پر اجتماعی طور پر براہِ راست دیکھنے کا سلسلہ ہوا جن میں مدرسۃُ المدینہ بالغان میں پڑھنے پڑھانے والے عاشقانِ رسول کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ آخر میں مدرسۃُ المدینہ بالغان میں ناظرہ قراٰنِ پاک مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کو سرٹیفکیٹ بھی دیئے گئے۔

فیضانِ مدینہ حیدر آباد میں ذمّہ داران کا

سنّتوں بھرا اجتماع

نگرانِ شوریٰ  کا خصوصی بیان

19اکتوبر 2022ء کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد میں ذمّہ دارانِ دعوتِ اسلامی کا سنّتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں رُکنِ شوریٰ حاجی قاری ایاز عطّاری ، شعبہ جات کے ذمّہ داران ، جامعۃُ المدینہ کے طلبہ و اساتذۂ کرام اور مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطّاری  مُدَّ ظِلُّہُ العالی  نے ” اصلاحِ اُمّت “ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا نیز شرکا کو نمازوں کا اہتمام کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر شامل ہونے کا ذہن دیا۔ اجتماع کے اختتام پر صلوٰۃ و سلام ، دعا اور ملاقات کا سلسلہ بھی ہوا۔

گورنر ہاؤس سندھ کراچی میں محفلِ میلاد کا انعقاد

ترجمانِ دعوتِ اسلامی مولاناحاجی عبد الحبیب عطّاری

کا خصوصی بیان

18اکتوبر 2022ء کو گورنر ہاؤس سندھ کراچی میں جشنِ ولادت کے سلسلے میں عظیمُ الشان اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّدمراد علی شاہ ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری ، حکومتی عہدیداران و افسران سمیت سیلانی ویلفیئر کے چیئرمین مولانا بشیر فاروق قادری صاحب اور ذمّہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول سے کیا گیا جس کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و ترجمانِ دعوتِ اسلامی مولانا حاجی عبدالحبیب عطّاری نے ” آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم تمام جہانوں کے لئے رحمت ہیں “ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے محفل کو حُضورِ اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں مولانا بشیر فاروق قادری صاحب نے دعا کروائی اور صلوٰۃ و سلام پر محفل کا اختتام ہوا۔

سندھ ہائی کورٹ کراچی میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد

ترجمانِ دعوتِ اسلامی حاجی عبد الحبیب عطّاری نے بیان کیا

19اکتوبر 2022ء کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سندھ ہائی کورٹ کراچی میں جشنِ ولادت کے سلسلے میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں جسٹس احمد علی سمیت دیگر ججز ، وُکلا حضرات اور مختلف شخصیات و عہدیداران نے شرکت کی۔محفل کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعتِ رسول سے کیا گیا جس کے بعد رُکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدُالحبیب عطّاری نے ” اسلام میں عدل و

انصاف کی اہمیت “ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے محفل کو رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں رُکنِ شوریٰ حاجی مولانا عبدُالحبیب عطّاری نے جسٹس احمد علی کو ترجمۂ قراٰنکنزُالعرفان “ کا تحفہ پیش کیا۔

چیچنیا کے مفتیِ اعظم شيخ محمد صالح صلاحُ الدّين مجييف

سے دعوتِ اسلامی کے وفد کی ملاقات

نگرانِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کا تعارف پیش کیا

21اکتوبر 2022ء کو دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطّاری اور رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطّاری نے وفد کے ہمراہ چیچنیا کے مفتیِ اعظم شيخ محمد صالح صلاحُ الدّين مجييف سے ملاقات کی۔ معلومات کے مطابق نگرانِ شوریٰ حاجی محمد عمران عطّاری نے دورانِ ملاقات مفتی صاحب کو دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کا تعارف پیش کیا جس پر مفتی صاحب نے دعوتِ اسلامی کی ترقی اور امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی درازیِ عمر بالخیر کیلئے دعا فرمائی۔ علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطّاری نے مفتی شيخ محمد صالح صلاحُ الدّين مجييف کو دعوتِ اسلامی کے تعارف پر عربی رسالہ تحفے میں پیش کیا۔ اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے ترکی کے ذمہ دار محمد شہاب عطّاری اور عربی مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا بلال عطّاری مدنی بھی موجود تھے۔اس دورے کے حوالے سے مولانا حاجی عبدالحبیب عطّاری کا کہنا تھا کہ چیچنیا میں تقریباً 15لاکھ آبادی ہے جن میں اکثر لوگ مسلمان ، عاشقانِ رسول اور باشرع ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیچنیا میں دعوتِ اسلامی کے وفد کی بڑی عزت افزائی ہوئی ، جب ہم جمعہ کی نماز کے لئے مسجد گئے تو ہزاروں نمازی موجود تھے ، مسجد کے امام صاحب اور انتظامیہ نے نگرانِ شوریٰ کو جمعہ کی امامت کی درخواست کی جس پر نگران شوریٰ نے امام صاحب سے ہی جمعہ پڑھانے کی عرض کی ، تاہم دعائے ثانی نگرانِ شوریٰ نے کروائی۔مفتی صاحب سے ملاقات کے بعد نگرانِ شوریٰ اور رکنِ شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطّاری وفد کے ہمراہ چیچنیا میں موجود یورپ کی سب سے بڑی مسجد جو حُضورِ اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مبارک نام پر بنائی گئی ہے ” مسجدِ نبی محمد صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم “ اس مسجد میں بھی حاضر ہوئے۔

فیضانِ مدینہ کراچی میں شیخ فواز الطباع الحسنی ،

شیخ عمر العوضات اور شیخ عبد الرحیم کی آمد

شیوخ کو مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کروایا گیا

عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اردن ( Jordan ) کے شیخ فواز الطباع الحسنی حَفِظَہُ اللہ اور شیخ عمر العوضات حَفِظَہُ اللہ جبکہ صومالیہ کے شیخ عبد الرحیم حَفِظَہُ اللہ کی آمد ہوئی۔ شیخ صاحبان نے فیضانِ مدینہ میں قائم المدینۃ العلمیہ ( اسلامک ریسرچ سینٹر ) ، مدنی چینل ، ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ ، عربی ڈیپارٹ سمیت دیگر شعبہ جات کا وزٹ کیا۔ عربی ڈیپارٹ کے ذمّہ دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی اور مکتبۃُ المدینہ العربیہ کی کتابوں کا تعارف پیش کیا۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

* فارغ التحصیل جامعۃُ المدینہ ، ذمہ دار شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب وروز ، کراچی


Share

Articles

Comments


Security Code