شخصیات کے تأثرات

آپ کے تأثرات

ماہنامہ فیضان مدینہ جنوری 2023

شخصیات کے تأثرات

 ( 1 ) بنتِ مبارک علی ( ٹیچر الخالد ایکسیلنس سکول ، داروغہ والا ، لاہور ) : ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ مختلف قسم کے علوم حاصل کرنے کا ذریعہ  ہے۔ میرا مشورہ  ہے کہ جس طرح اس میں اسلامی معلومات  ( عقائد و دُرستگیِ اَعمال و بچّوں کی تربیت )  کا خزانہ موجود ہے اسی طرح ” اِسلام اور سائنس “ کے نام سے بھی مضامین شامل کئے جائیں تاکہ سائنس کے طلبہ اپنی دلچسپی کے مضامین پڑھ کر اسلام کی شمع سے اپنے قلوب منور کر سکیں۔

متفرق تأثرات

 ( 2 ) اَلحمدُلِلّٰہ ہر مرتبہ ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ بہت ہی دلچسپ معلومات اور علمِ دین سے بھرا ہوتا ہے ، اس میں مَردوں ، عورتوں اور بچّوں کے لئے مفید معلومات ہوتی ہیں۔ ( عبدالسلیمان ، تریڑوانوالہ ، ڈنگہ )

 ( 3 ) ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کی برکت سے بڑوں کے ساتھ ساتھ بچّوں کو بھی بہت سارا علم حاصل ہوتا ہے۔

(عبدالجبار ، کراچی )

 ( 4 ) ماہنامہ فیضانِ مدینہ علم کابہت بڑا خزانہ ہے ، اس میں نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرتِ مبارکہ پر بہت اچھے مضامین شامل کئے جاتے ہیں ، خصوصاً اکتوبر کے شمارے کے مضامین بہت پسند آئے۔

 ( ثقلین بشیر صدیقی ، حسن ابدال ، اٹک )

 ( 5 ) ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ میں باری باری ہر رُکنِ شوریٰ اور دعوتِ اسلامی کے  مفتیانِ کرام ” مفتی قاسم صاحب ، مفتی فضیل صاحب ، مفتی علی اصغر صاحب ، مفتی ہاشم صاحب اور مفتی حسان صاحب “ کے انٹرویو شائع کرنے کی التجا ہے۔ ( شہریار ظفر ، گوجر خان )

 ( 6 ) ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ سے ہر ماہ ہمیں صحابۂ کرام کی سیرت کے واقعات ، اولیائے کرام کی ولادت اور عرس کے بارے میں بہت معلومات ملتی ہیں ، اگر بیان تیار کرنا ہو تو اس میں بہت سے ایسے موضوع ہوتے ہیں جن سے بآسانی بیان تیار ہو سکتا ہے۔ ( حافظ شاہد اقبال ، جلالپور ، بھٹیاں )

 ( 7 ) مجھے پہلے ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ پڑھنے میں اتنی دلچسپی نہیں تھی لیکن گھر والوں نے ترغیب دلائی تو میں نے ماہِ محرمُ الحرام کا ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ پورا پڑھ لیا ہے اور اب نیت کی ہےکہ اِن شآءَ اللہ آئندہ آنے والے تمام ماہنامے خود بھی پڑھوں گی اور پڑھ کر دوسروں کو شیئر بھی کروں گی۔ ہم نے ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کی سالانہ بکنگ کروائی ہوئی ہے۔  ( بنتِ سیّد قمر عطاریہ ، ڈی جی خان )

 ( 8 ) دعوتِ اسلامی کی کاوشوں میں سے ایک بہترین کاوش ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ بھی ہے ، اَلحمدُ لِلّٰہ مجھے بھی ماہنامہ پڑھنے کی سعادت ملتی ہے اور میری چھوٹی بہن بھی ” بچوں کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ پڑھنے میں بہت دلچسپی لیتی ہے۔  ( بنتِ طارق محمود ، ذیلی حلقہ ذمہ دار ، سیالکوٹ )

 ( 9 ) ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ میں مجھے سلسلہ ” اسلامی بہنوں کے شرعی مسائل “ بہت اچھا لگتا ہے ، اس میں بہت سے مسائل سیکھنے کو ملتے ہیں۔ ( بنتِ نثار احمد ، جڑانوالہ )

 ( 10 ) مَا شآءَ اللہماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کی کیا بات ہے! اس کے رنگ برنگے مضامین علمِ دین سیکھنے کا بہترین ذریعہ ہیں ، دارُالافتاء اہلِ سنّت کے فتاویٰ ، مدنی مذاکرے کے سوال جواب اور سفرنامہ بہت پیارے ہوتے ہیں۔  ( بنتِ خالد عطاریہ ، سرولہ ، پنجاب )

 ( 11 ) ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کے کیا کہنے! اس کا ہر ہر صفحہ قابلِ تعریف ہے ، بہت ہی دلچسپ اور معلوماتی میگزین ہے ، سب سے زیادہ کمال کی بات یہ ہے کہ اس میں ہمارے عظیم بزرگوں کے بارے میں مفید معلومات ہوتی ہیں۔ ( بنتِ ریاض احمد ، گجرات )


Share

Articles

Comments


Security Code